بنگلہ دیش میں دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس وجہ سے کئی ہلاکتیں اور زخمی

بنگلہ دیش کے برہمنباریا ضلع کے مقامی پولیس سربراہ شیامال کانتی داس کا کہنا تھا کہ حادثہ اودایان ایکسپریس اور ترنا نیشیتا ٹرینیں ایک ہی ٹریک پر آمنے سامنے سے آرہی تھیں جن کی ٹکر ہوئی۔

یہ علاقہ دالحکومت ڈھاکا سے مشرق کی جانب 82 کلومیٹر کی مسافت پر ہے۔مقامی حکومت کے ایڈمنسٹریٹر حیات الدولہ خان کا کہنا تھا کہ واقعے میں 16 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 40 زخمیوں کو متعدد ہسپتالوں میں علاج جاری ہے۔بنگلہ دیش کے خبر رساں ادارے یونائیٹڈ نیوز کے مطابق واقعے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

ٹی وی پر دکھائی جانے والی فوٹیج میں ریسکیو حکام کو ٹرین کی مڑی ہوئی کوچز میں سے لاشوں کو نکالتے دیکھا گیا اور باڈی بیگز کے ذریعے انہیں ہسپتالوں کے مردہ خانے منتقل کیا گیا۔

Shares: