بنگلہ دیش کی ٹیم کو کون سا پروٹوکول دیا جارہا، راجہ بشارت کی گفتگو
بنگلہ دیش کی ٹیم کو کون سا پروٹوکول دیا جارہا، راجہ بشارت کی گفتگو
باغی ٹی وی :صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ طویل عرصے بعد ملک میں بین الاقوامی کرکٹ واپس آرہی ہے ۔پوری قوم کے لئے یہ خوشی کی بات ہے کہ کرکٹ واپس آرہی ہے ۔ سری لنکا کی طرح بنگلہ دیش کی ٹیم کو سٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا جارہا ہے. تمام انتظامات کا جائزہ لے کر ان کو حتمی شکل دی گئی ہے ۔بنگلہ دیش کی آمد اس بات کی عکاس ہے کہ پاکستان پر امن اور محفوظ ملک ہے ۔ پی سی بی اور تمام اداروں نے انتظامات پر اطمینان کااظہار کیا ہے ۔
وزیر قانون نےکہا کہ شائقین کرکٹ سے اپیل ہے کہ وہ پر امن انداز میں میچ دیکھ کر دنیا کو محبت کا پیغام دیں۔کوشش ہے کہ میچز کے دوران لوگوں کو کم سے کم مسائل کا سامنا کرنا پڑے۔