مزید دیکھیں

مقبول

دو مقدمے،بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے...

حافظ آباد:ڈی پی او کی تھانہ ونیکی تارڑ میں کھلی کچہری، موقع پر احکامات

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبرنگارشمائلہ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ...

جعفر ایکسپریس پر حملہ ڈرائیور شہید، تین دہشتگرد جہنم واصل ،کئی مسافر زخمی

بلوچستان دشمن دہشتگردوں نے جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے...

بنگالی "حسینہ” مشکل میں، سفارتی پاسپورٹ منسوخ،بھارت کیلئے بھی مشکلات

بنگلہ دیش سے بھارت فرار ہونے والی حسینہ واجد اور انکی کابینہ میں شامل وزرا کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ کر دیئے ہیں

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے شیخ حسینہ واجد کی کابینہ میں شامل وزراء اور ان کی جماعت کے ارکان پارلیمنٹ کے بیرون ملک فرار ہونے کی خبریں سامنے آنے کے بعد حسینہ واجد سمیت تمام سابق وزراء کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ کردیئے گئے ہیں، اس حوالے سے بنگلہ دیش کی وزارت داخلہ نے امیگریشن اور پاسپورٹ حکام کو ہدایات جاری کی تھیں،

جن افراد کے پاس بھی سفارتی پاسپورٹ ہوتا ہے، انہیں مخصوص ممالک کا ویزا فری سفر کرنے سمیت مختلف مراعات حاصل ہوتی ہیں،ڈھاکہ میں وزارت داخلہ نے میڈیا کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ وزارت داخلہ کی سکیورٹی سروس نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے اور ملک کے تمام امیگریشن کاؤنٹرز کو پہلے ہی الرٹ کر دیا گیا ہے، پاسپورٹ ہولڈرز کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ کیے جا رہے ہیں اور اس کی وجہ سے ان افراد کے اہل خاندان کے افراد کے پاسپورٹ بھی خود بخود ختم ہو جائیں گے،اگر کوئی نیا پاسپورٹ لینا چاہتا ہے، تو اس شخص کو پہلے سفارتی پاسپورٹ سرنڈر کرنا ہو گا اور پھر قانون کے مطابق ایک عام پاسپورٹ جاری کیا جائے گا

بنگلہ دیش کے معروف اخبار ڈیلی اسٹار کے مطابق شیخ حسینہ کی حکومت کے کئی سابق وزیر اور ارکان پارلیمنٹ کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے،کئی روپوش ہو چکے ہیں، حسینہ سمیت کئی فرار ہو چکے ہیں ، حسینہ سمیت کئی وزرا پر قتل کے مقدمے بھی درج ہو چکے ہیں،حسینہ واجد بغیر سفری دستاویزات کے 5 اگست کو بھارت فرار ہوئی تھیں جبکہ عوامی لیگ کے بہت سے وزراء اور عہدیداروں کو بنگلاد دیش کی بارڈر فورس نے فرار ہونے سے روک لیا تھا

بنگلہ دیشی قوانین کے مطابق ملک کا صدر، وزیراعظم، اراکین پارلیمنٹ، ممبر کابینہ، ہائیکورٹ کے ججز، سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز، پبلک سروس کمیشن کے سربراہان، وزارتوں کے سیکرٹریز اور بیرون ملک مقیم بنگلادیشی مشن کے ارکان سفارتی پاسپورٹ حاصل کر سکتے ہیں بنگلہ دیش کے اراکین پارلیمنٹ کو سفارتی پاسپورٹ 5 سال کے لیے یا پھر ان کی مدت تک فراہم کیے جاتے ہیں،

حسینہ واجد 5 اگست کو بھارت آئی تھیں اور ابھی تک بھارت میں ہی مقیم ہیں، حسینہ نے برطانیہ، سعودی عرب، یو اے ای میں سیاسی پناہ کی کوشش کی لیکن ناکامی ہوئی،دو ہفتے سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی شیخ حسینہ کا بھارت میں قیام سفارتی چیلنج بنتا جا رہا ہے،بنگلہ دیش سے حسینہ کو بنگلہ دیش کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے،ننگلہ دیش نے ابھی تک بھارت کو اس ضمن میں باضابطہ طور پر حوالگی کی درخواست نہیں دی تا ہم سیاسی جماعتوں کی جانب سے مطالبہ ضرور سامنے آیا ہے،حسینہ کب تک بھارت رہے گی کچھ نہیں کہا جا سکتا،ڈھاکہ میں خطاب کے دوران بی این پی کے جنرل سیکرٹری مرزا فخر الاسلام عالمگیر نے شیخ حسینہ کو بنگلہ دیش کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تھا،اور کہا تھا کہ حسینہ کو انصاف کا سامنا کرنا چاہیے۔

بھارت حسینہ کو بنگلہ دیش کے حوالے کرے، مرزا فخر الاسلام

حسینہ دہلی میں بیٹھ کر عوامی فتح کو ناکام بنانے کی سازش کر رہی ہے،مرزا فخرالاسلام

حسینہ کی جماعت عوامی لیگ پر پابندی کی درخواست دائر

واضح رہے کہ حسینہ واجد مستعفی ہو کر بھارت فرار ہو چکی ہیں، بنگلہ دیش میں حسینہ پر قتل کے 12 سے زائد مقدمے درج ہو چکے ہیں،

مچھلی کے تاجر کے قتل پر حسینہ واجدکے خلاف مقدمہ درج

گرفتاری کا خوف،حسینہ کی پارٹی کے رہنما”دودھ کا غسل” کر کے پارٹی چھوڑنے لگے

بنگلہ دیش، ریلوے اسٹیشن پر لوٹ مار،تشدد،100 سے زائد زخمی

ڈاکٹر یونس کی مودی کو فون کال، اقلیتوں کے تحفظ کی یقین دہانی

حسینہ واجد پر قتل کا ایک اور مقدمہ درج

حسینہ واجد کی پسندیدہ بلی 40 ہزار میں فروخت

امریکی دباؤ اور خونریزی کے خوف نے مستعفی ہونے پر مجبور کیا ، شیخ حسینہ واجد کا انکشاف

پاکستان دشمن حسینہ کا بیٹا بھی عمران خان کی طرح” یوٹرن” ماسٹر نکلا

میری ماں اب بھی بنگلہ دیش کی وزیراعظم ہے،حسینہ کے بیٹے کا دعویٰ

حسینہ کی بھارت میں 30 ہزار کی شاپنگ،پیسے ختم ہو گئے

در بدر کے ٹھوکرے: شیخ حسینہ واجد کی سیاسی سفر کا المناک انجام

حسینہ کی حکومت کا بد ترین خاتمہ،مودی کی سفارتی سطح پر ایک اور بڑی ناکامی

ہم پاکستان کے ساتھ جانا پسند کریں گے۔ بنگلہ دیشی شہریوں کا اعلان

بنگالی "حسینہ”مشکل میں،امریکی ویزہ منسوخ،سیاسی پناہ کیلیے لندن سے نہ ملا جواب

بنگلہ دیش،طلبا کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل ہی پارلیمنٹ تحلیل

حسینہ واجد کی ساڑھی بیوی کو پہنا کر وزیراعظم بناؤں گا،شہری

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم پر سنگین الزامات: بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ درج

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan