بھارتی شہر بنگلور میں توہین آمیز پوسٹ‌کے خلاف مظاہرے

باغی ٹی وی : بھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ کر دی گئی، بنگلور میں توہین آمیز فیس بک پوسٹ کے خلاف مظاہرہ کرنے پر پولیس کی فائرنگ سے 3 مسلمان جاں بحق ہو گئے۔

بھارتی شہر بنگلور میں حالات کشیدہ ہیں، جگہ جگہ بھارتی پولیس اہلکار تعینات ہیں، مسلم آبادی والے علاقوں میں لوگوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔شہر کے کئی علاقوں میں کرفیو جبکہ پورے شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ جلاؤگھیراؤکے واقعات میں کئی گھر اور گاڑیاں نذرآتش کر دی گئی ہیں، پولیس نے 110 مسلمانوں کو گرفتار بھی کر لیا.
ریجنل ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق فسادات کی آگ تب بھڑکی جب کانگریس کے رکن اسمبلی کے ایک رشتے دار نے رسول اسلام کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے ایک توہین آمیز پوسٹ فیس بک پر شائع کی۔ مقامی مسلمانوں نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے علاقے کے پولیس تھانے میں درخواست دی تاہم پولیس نے اُس پر کوئی نوٹس نہیں لیا۔ پولیس کا یہ رویہ دیکھ کر مظاہرین مشتعل ہو گئے اور انہوں نے پولیس کی گاڑیوں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچانا شروع کر دیا۔

ہنگاموں کے دوران پولیس نے بھی مشتعل مظاہرین پر سیدھی فائرنگ کر دی جس میں تین افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہو گئے جبکہ اسی دوران پولیس کی دو درجن کے قریب گاڑیوں کو بھی نذر آتش کر دیا گیا۔

Shares: