سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ اسلام آباد کے باہر اساتزہ کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے.

باغی ٹی وی اسلام آباد: ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ پر آج تیسرے روز بھی مظاہرین کا دھرنا جاری ہے جبکہ مظاہرین کا کہنا ہے کہ عمران خان خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ہمارے ساتھ ہورہی ناانصافی کا نوٹس لیں اور ہمیں انصاف دلوائیں اور جب تک ہمیں انصاف نہیں ملے ہم یہاں سے نہیں اٹھیں گے مظاہرین کا مزید کہنا تھا یونیورسٹی ماڈل ایکٹ کے تحت ہزاروں عارضی ملازمین کو برطرف کیا گیا جبکہ برطرف ملازمین میں 12 سالہ ملازمت کے حامل افراد بھی شامل ہیں. مظاہرین کا کہنا ہے کہ: 2008 سے ملازمت کررہے ہیں لیکن ہمیں برطرف کردیا گیا ہے جو سراسر ناانصافی ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں: اساتذہ احتجاج: مظاہرین کا عمران خان کی رہائشگاہ کی جانب مارچ
محمد بن سلمان کو وزیراعظم بننے پر آرمی چیف، وزیراعظم کی مبارکباد
عافیہ صدیقی رہائی کیس،دفتر خارجہ کی امریکہ سے سفارتی محاذ پرازسرنوکوششوں کی تجویز
دوسری جانب اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ: بنی گالہ میں اساتذہ کے احتجاج کا تیسرا روز ہے اور رات گئے مظاہرین نے رہائش گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے مظاہرین کو رہائش گاہ میں داخل نہیں ہونے دیا تھا. اسلام آباد پولیس کا مزید کہنا ہے کہ اساتذہ کے رہنماوں سے مذاکرات جاری ہیں اور لیکن مظاہرین نے بنی گالہ میں داخلے کا اعلان کردیا ہے تاہم کسی بھی لاء اینڈ آرڈر صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس اور مجسٹریٹ موقع پر موجود ہیں۔


علاوہ ازیں رہائش گاہ کے اندر حکومت کے پی کے اور اے جے کے پولیس بھی تعینات ہے۔ اسلام آباد پولیس انتظامیہ نے مظاہرین سے گزارش کی کہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور کوئی خلاف قانون عمل نہ کریں۔جبکہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس روزانہ کی بنیاد پر متعدد لاء اینڈ آرڈر صورتحال سے نمٹ رہی ہے۔ اور شہر کے مختلف علاقوں میں 1500 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہیں۔ اور اس کے ساتھ ہی عوام کو ٹریفک مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

باغی ٹی وی نے احتجاج کرنے والے اساتزہ رہنماء سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم ان سے رابطہ ممکن نہ ہوسکا.

Shares: