لندن پراپرٹیز کیس کا فیصلہ،بانی ایم کیو ایم پریس کانفرنس میں کرینگے اہم انکشاف

0
44
altafmqm

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے کنوینر سید مصطفیٰ عزیز آبادی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین ایک ہفتہ کے اندر 13 مارچ کو لندن پراپرٹیز کیس کے فیصلہ کے حوالہ سے ایک انتہائی اہم اور ہنگامہ خیز پریس کانفرنس کریں گے، پریس کانفرنس میں الطاف حسین ثبوت و شواہد کے ساتھ لندن میں پراپرٹیز کیس کے فیصلے کے پس پردہ سازش کا پردہ چاک کریں گے اور اس حوالہ سے چونکا دینے والے انکشافات کریں گے،

واضح رہے کہ بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے لندن میں 6 پراپرٹیز میں بانی متحدہ کی رہائش گاہ اور سابقہ انٹرنیشنل سیکریٹریٹ بھی شامل ہے ،لندن میں 1کروڑ پاؤنڈ کی پراپرٹیز کا کنٹرول فی الحال بانی ایم کیو ایم کے پاس ہے ،بانی متحدہ کے ساتھیوں نے دعویٰ کیا کہ تمام اختیارات بانی متحدہ کے پاس ہونے کے سبب ان کیخلاف کیس بنتا ہی نہیں،

بانی ایم کیو ایم کے ہاتھ سے پارٹی قیادت کے بعد پراپرٹیز بھی نکل گئیں ہائیکورٹ آف جسٹس بزنس اینڈ پراپرٹیز آف انگلینڈ اینڈ ویلز کے جج نے فیصلہ سنا دیا ،دوسرے حصے کی سماعت میں ٹرسٹیز کے کردار کا تعین ،فنڈز کے استعمال سے متعلق فیصلہ ہوگا ،عدالت میں بانی متحدہ کی نمائندگی رچرڈ بلیک کیو سی نے کی،جج کلائیو جونز نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ہی حقیقی ایم کیو ایم ہے ،

بانی متحدہ کے ساتھیوں کا دعوی تھا 2015کے آئین کے تحت بطور پارٹی لیڈر تمام اختیارات ان کے پاس تھے بانی ایم کیو ایم کا دعویٰ تھا فاروق ستارو دیگر نے بعض قوتوں کے اشارے پر پارٹی کو ہائی جیک کیا ہے

عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا،بلاول
پولیس کی بروقت کاروائی، ڈکیتی کی کوشش بنائی ناکام،ملزمان گرفتار
موٹروے بھونگ انٹرچینج کی تعمیرسے متعلق کیس کی سماعت ملتوی

Leave a reply