بانی پاکستان کا یوم پیدائش،مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی تقریب

0
38

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے،

دن کی مناسبت سے مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی تقریب ہوئی، پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار کی سیکیورٹی سنبھال لی۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی میجرجنرل عمراحمد بخاری تھے۔ تقریب میں اعلیٰ فوجی وسول حکام کیساتھ لوگوں کی بڑی تعدادشریک ہوئی۔ آغاز قومی ترانے سے کیا گیا۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس نےگارڈز کےفرائض سنبھال لیے۔

کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی میجرجنرل عمراحمدبخاری نے مزارقائدپرپھول چڑھائےاورفاتحہ خوانی کی، بانی پاکستان کو اعزازی سلام بھی پیش کیا گیا، مہمان خصوصی میجرجنرل عمراحمد بخاری نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبندکئے۔

پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب کب پورا ہو گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا دعویٰ

بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اہم پیغام

ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں؟ گورنر سندھ نے بتا دیا

بانی پاکستان کے یوم پیدائش کے سلسلے میں ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جارہی ہیں جبکہ سرکاری اور نجی سطح پر سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقاریب اور سیمینارز کا اہتمام کیا گیا ہے جس سے خطاب کے دوران مقررین بانی پاکستان کی ملک و ملت کیلئے گرانقدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

Leave a reply