بانی پی ٹی آئی کا مشروط معافی کا اعلان اپنے اوپر اعتماد ہے.ڈاکٹر ہمایوں مہمند

0
66
hamayoon

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر ہمایوں مہمند نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا مشروط معافی کا اعلان اپنے اوپر اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ہمیں یہ اعتماد ہے کہ ہم نے کوئی پرتشدد احتجاج نہیں کیا۔ڈاکٹر ہمایوں مہمند نےنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں تشدد کا کوئی عنصر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلاؤ گھیراؤ والوں میں شاید پی ٹی آئی لوورز ہوں لیکن پی ٹی آئی کا آفس ہولڈر نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم غلط کام کو ڈیفنڈ نہیں کریں گے چاہے وہ ہمارے لوگ بھی ہوں۔ڈاکٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ناجائز گرفتار کیا گیا تھا اور انہوں نے کارکنوں کو انسداد دہشتگردی کورٹ آنے سے روکا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان پر 9 مئی کا کیس ہے جو ملٹری انسٹالیشن پر حملوں سے متعلق ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کل پرانی والی بات کہی لیکن تھوڑی سے بدل کر کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر 9 مئی کے واقعے کی ویڈیوز اس وقت نکال کر ملوث افراد کو سزا دے دی جاتی تو بہتر ہوتا۔ڈاکٹر ہمایوں مہمند نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت پورے خطے سے خاندانی بادشاہت کا نظام ختم ہو رہا ہے اور اگر پاکستان میں اس طرح کے اقدامات نہ کیے گئے تو عنقریب وہی کچھ یہاں ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاندانہ گلزار کا "بانی نہیں تو پاکستان نہیں” والا بیان انتہائی غلط تھا۔

Leave a reply