بنی گالہ کرپشن کا ہیڈ کوارٹر بنا ہوا ہے،مریم نواز

maryam nawaz

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سابق دور میں ہر شعبے میں تباہی پھیلائی گئی، یہ لوگ صرف اپنی نااہلی کی وجہ سے حکومت سے نکالے گئے۔

باغی ٹی وی : لاہورمیں ایک تقریب میں سوشل میڈیا ٹیم سےخطاب کرتےہوئے مریم نواز نےکہا کہ نااہل شخص نےاقتدار کی ہوس میں اسلام آباد میں جلاؤ گھیراؤ کیایہ ملک سےکیسی محبت ہےآپ کی محبت پرسوالیہ نشان اٹھیں گےسپرپاور ملک کودھمکیاں دینےوالا آج کل راہداری ضمانت پر گھوم رہا ہے ایک بچہ جس کی عمر 70 سال سے اوپر ہے وہ انقلاب لانے نکلا ہے، گھر سے نکلا بچہ ابھی تک گھر نہیں پہنچا فرخ خان عمران خان کی فرنٹ پرسن بنی ہوئی تھیں،آج کے بعد ہمارا نیا نعرہ ہے کیا ہے کرکے دکھائیں گے،ایک تالہ کھلوانے کے لیے 5 قیراط کا ہیرا لیا گیا،نااہل شخص مزید رہتا تو ملک کو مزید نقصان برداشت کرنا پڑتا،

پمز میں ڈاکٹرز مسیحائی کی بجائے انتظامی امور سر انجام دینے میں مصروف

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو اپنی سیاست کی نہیں ریاست کی فکرہےکہاگیا مشکل وقت میں حکومت کیوں لی؟اس وجہ سے حکومت لی کہ ملک کو موجودہ صورتحال میں آگے لے کرجانا ہے مسلم لیگ ن کا آج کے بعد نعرہ ہے کیا ہے اور کر کے دکھائیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ بنی گالہ کرپشن کا ہیڈکوارٹر بناہوا ہے نوجوان ملک کے پاسبان ہیں، سوشل میڈیا ٹیمیں بہتر کام کررہی ہیں جنہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتی ہوں،سوشل میڈیا کی افادیت آج بڑھ رہی ہے، ہم سب نے ایک نئے جذبے کے ساتھ پاکستان کی خدمت کرنی ہے پاکستان اس وقت مشکل وقت سے گزررہاہے، ملکی معیشت اس وقت وینٹی لیٹر پر ہے۔

ہر معاملہ عمران خان، بشریٰ بی بی اور فرح گوگی سے جا کر ملتا ہے،مریم اورنگزیب

مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف نے ملکی معیشت کی بہتری کیلئے دن رات محنت کی، انہیں اقتدار ملا تو اس وقت 20-20گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، نوازشریف کے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں تھی انہوں نے دن رات محنت کی-

حسان نیازی عمران خان کا فوکل پرسن برائے قانونی امور مقرر

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ مانسہرہ میں وزیراعظم شہبازشریف نے لیپ ٹاپ کا اعلان کیاوزیراعظم نے اسپتالوں میں ادویات فراہم کرنے کی ہدایت کی، عوام سے وعدہ کرتے ہیں ملک ترقی کی نئی راہ پر چلے گاعمران خان نے پاکستان کے قریبی دوستوں کو بھی دشمن بنا دیا،ترک سرمایہ کاروں کو عمران خان حکومت نے مار مار کر بھگا دیا تھا،پاکستان کو ترقی کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، عمران خان اس لیے بیرونی دوروں پر نہیں گئے کیونکہ اسے کوئی بلاتا ہی نہیں تھا-

Comments are closed.