اسلام آباد پولیس کے مطابق بنی گالہ کے اردگرد مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاعات ہیں-
باغی ٹی وی : ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق غیر قانونی اقدامات اور مددگاروں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کردیے ہیں ممکنہ دھرنے سے نمٹنےکے لیے پولیس افسران کی میٹنگ ہوئی۔
جو بھی جتھہ آتا ہے اسلام آباد میں آکر بیٹھ جاتا ہے،احتجاج کرنیوالوں کیلئے جگہ مختص کی جائے،تاجر رہنما
بنی گالہ کے اردگرد مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاعات ہیں۔
غیر قانونی اقدامات کرنے والوں اور مددگاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائے جانے کے احکامات جاری کیے گئے ۔#ICTP #OPS
— Islamabad Police (@ICT_Police) October 17, 2022
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہےکہ بنی گالہ کے اردگرد مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاعات ہیں، غیرقانونی اقدامات اور مددگاروں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کردیےگئے ہیں۔
ممکنہ دھرنے سے نمٹنے کےلیے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران کی میٹنگ ۔
سیکورٹی اینڈ امن عامہ کے پیش نظر بنی گالہ ماڈل پولیس اسٹیشن میں اے ایس پی تعینات کیا گیا ہے۔
اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر خصوصی سیکیورٹی تعینات۔ ⬇️ pic.twitter.com/0VCePyvnRz
— Islamabad Police (@ICT_Police) October 17, 2022
ترجمان کے مطابق بنی گالہ ماڈل پولیس اسٹیشن میں اے ایس پی کو تعینات کیا گیا ہے، اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر خصوصی سکیورٹی تعینات کی گئی ہے۔
لانگ مارچ: تاجربرادری کا اسلام آباد کو احتجاج فری شہر بنانے کا مطالبہ
دوسری جانب اسلام آباد تاجر برادری نے لانگ مارچ کی مخالفت کرتے ہوئے اسلام آباد کو احتجاج فری شہر بنانے کا مطالبہ کیا ہے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے وفد نے اس حوالے سے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ سے خصوصی ملاقات کی، ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کو احتجاج فری شہر قرار دینے کیلئے پارلیمنٹ میں بل لایا جائے۔
تاجر برادری کا کہنا تھا کہ 2014 کے 126 دنوں کے دھرنے سے اسلام آباد کو ناقابل تلافی نقصان ہوا۔ ملاقات کے دوران تاجر برادری نے شاہراہوں پر رکھے کنٹینرز فوری ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں اور کاروباری افراد کے تحفظ کیلئے تمام قانونی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔