بینک کیش وین میں دو کروڑ ڈکیتی کا مبینہ ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

0
71
crime

راولپنڈی ،نصیرآباد کے علاقہ نیو چاکرہ میں رات گئے موٹر سائیکل سوار ڈاکؤوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی،
فائرنگ کے دوران بینک کیش وین ڈکیتی میں ملوث ایک ڈاکو ہلاک، باقی ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے،

ہلاک ڈاکو کی شناخت ایاز کے نام سے ہوئی، زیر استعمال موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا، ہلاک ڈاکو نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اڑھائی ماہ قبل بینک کیش وین ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے سیکیورٹی گارڈ عبدالوحید کو قتل کر دیا تھا اور 02 کروڑ 12 لاکھ روپے کی رقم بھی چھینی تھی، ہلاک ڈاکو ایاز قبل ازیں کراچی اور صوابی میں بینک ڈکیتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ جبکہ جڑواں شہروں میں کیش وین ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھا، واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے،

نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، فرار ڈاکؤوں کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن کیا گیا، ڈاکؤوں کی فائرنگ کے باوجود دلیری سے مقابلہ کرنے پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے ایس پی پوٹھوہار، ایس ڈی پی او کینٹ اور نصیر آباد پولیس کو شاباش دی،اور کہا کہ شہریوں کے جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،

امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

دوسری جانب ایس ایچ او سیکرٹریٹ کی دبنگ کارروائی،اسلام آباد کے تین تھانوں میں درج مختلف مقدمات کااشتہاری ملزم گرفتار کر لیا گیا، سیکرٹریٹ پولیس نے ایس ایچ او طاہر ندیم کی خصوصی ہدایت پر سیف الرحمن کو مشکوک جانتے ہوئے پڑتال کریمنل ریکارڈ کی گئی تو ملزم سیف الرحمن ولد سلیم حیدر سکنہ صادق آباد راولپنڈی جو کہ تھانہ بہارہ کہو مقدمہ نمبر 495/18 بجرم 489F کا اشتہاری جبکہ تھانہ سبزی منڈی میں درج مقدمہ نمبر13/18 بجرم 489F کاعدالتی اشتہاری جبکہ تھانہ رمنا میں درج مقدمہ نمبر36/10بجرم 406 کا عدم گرفتار پایا گیا سیکرٹریٹ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا،واضح رہے کے ملزم سیف الرحمن کیخلاف تھانہ نیو ٹاؤن اور تھانہ صادق آباد راولپنڈی میں بھی اسی نوعیت کے مقدمات درج ہیں

Leave a reply