اسلام آباد ،بینک ڈکیتی میں ملوث ملزم سرگودھا سے گرفتار

bank

اسلام آباد پولیس نےبینک ڈکیتی میں ملوث ڈاکوکوگرفتارکرکےمال مسروقہ برآمدکرلیاہے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آئے روز بینک ڈکیتیاں پولیس کے لئے درد سر بنی ہوئی تھیں، پولیس نے کاروائی کی ہے اور بینک ڈکیتیاں کرنےوالاملزم گرفتار کر لیا ہے، ملزم کی شناخت سلمان کے طور پر ہوئی، اسلام آباد پولیس نے ملزم سلیمان کوسرگودھاسےگرفتارکرکےسی آئی اےمنتقل کردیا ہے،باخبر ذرائع کے مطابق ملزم سلیمان کاتعلق ایک مذہبی جماعت سےبتایاجارہاہے، ملزم کے3بھائی ہیں جن میں سے ایک امام مسجد ہے،سلیمان تھوڑاجنونی ہے سرگودھامیں بھی اس کےخلاف چوری کےمقدمات درج ہیں ،ملزم فلموں سے متاثر ہو کر ڈکیتی کی وارداتیں کرتا رہا ہے

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم سے لوٹی ہوئی رقم اور ڈکیتیوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکیا گیا ہے، ملزم آئی ایٹ، جی 9، جی 14 اور جی 15 کی بینک ڈکیتیوں میں ملوث رہا ہے، ان بینک ڈکیتیوں کے دوران فائرنگ سے 2 افراد کی موت ہوئی تھی

ڈی آئی جی سید علی رضا کے مطابق بینک میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے گرفتار ڈکیت کا تعلق سرگودھا سے ہے، تمام سامان بھی برآمد کر لیا گیا، گزشتہ 3 ماہ کا ڈیٹا 3 دن میں چیک کیا گیا، سائبر انویسٹی گیشن اور ڈیجیٹل سرویلنس سے مدد ملی، ملزم 4، 5 سال سے اسلام آباد میں الیکٹریشن کا کام کر رہا تھا،اسلام آباد میں کیشن وین سے کیش لوٹنے کی وارداتیں ہوئیں، ملزم کے قبضہ سے اسلحہ، کیش ڈکیتی میں استعمال موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے،ملزم ریکارڈ یافتہ ہے،پنجاب میں جیل بھی جا چکا ہے، ملزم کی جانب سےایک دن میں دو دو مقامات پر فائرنگ کی گئی تھی.

Comments are closed.