بینک ڈیفالٹرز کے خلاف نیب کارروائی،سپریم کورٹ نے زیر التوا مقدمات کی فہرست طلب کر لی
بینک ڈیفالٹرز کے خلاف نیب کارروائی،سپریم کورٹ نے زیر التوا مقدمات کی فہرست طلب کر لی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں بینک ڈیفالٹرز کے خلاف نیب کارروائی کا معاملہ ، عدالت نے بینک ڈیفالٹرز کے خلاف نیب کارروائیوں سے متعلق مقدمات یکجا کرنے کی ہدایت کر دی
عدالت نے نیب سے سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی فہرست طلب کر لی،وکیل نے عدالت میں کہا کہ نیب کے باعث اسٹیٹ بینک اور نجی بینک رقم سیٹلمنٹ سے ہچکچا رہے ہیں،جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بینک کو تو اپنے پیسے چاہییں، اگر کوئی نادہندہ نیب کے ڈر سے رقم واپس کرنا چاہتا ہے تو نیب رکاوٹ نہ ڈالے،
پراسیکیوٹر نیب نے عدالت میں کہا کہ بینک نادہندہ کی حقیقت جاننے کیلئے فورم سے متعلق مقدمات زیر التوا ہے، جس پر عدالت نے کہا کہ یہ نجی سلک مل مالکان ہیں کوئی عوامی عہدیداران نہیں،کاروباری حضرات کو نقصانات ہو جاتے ہیں نیب کا کام تو صرف فراڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنا ہے،
جسٹس قاضی محمد امین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں تو گھر کی عورتیں بھی شامل ہیں، جان بوجھ کر بینک ڈیفالٹرز بننے سے متعلق سپریم کورٹ فیصلہ کر چکی ہے
سپریم کورٹ نے بینک اور ڈیفالٹرز کو ضروری کارروائی 15 روز میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی