بینک مینجرکو کیوں موت کی نیند سلا دیا گیا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، ساہیوال کے تھانہ فرید ٹاون کی حدود میں ڈکیتی کی مزاحمت پر بنک منیجر کو قتل کر دیا گیا مزاحمت پر قتل کیے جانے والے ممتاز ڈوگر جے ایس بنک ساہیوال میں منیجر تھے۔ممتاز ڈوگر کو گھر کے باہر ڈاکووں نے فائر مار کر قتل کیا .ممتاز ڈوگر مسلم لیگ ق کے ضلعی صدر حافظ خالد کے چھوٹے بھائی بھی تھے.
واضح‌رہے کہ جب سے موجودہ حکومت نے عنان اقتدار سمبھالا ہے تب سے پنجاب میں چوری ڈکیٹی کی وارداتیں شدت اختیار کرگئی ہیں.اب دن دہاڑے ڈاکو لوگوں کو معمولی رقم پر گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیتےہیں.یہ وارداتیں ، دیہات ، شہر اور قصبوں سمیت ہر جگہ پائی جاتی ہیں.

Shares: