بینکوں کے منافع میں نومبرکے دوران ماہانہ وسالانہ بنیاد پرنموریکارڈ کی گئی ہے. سٹیٹ بینک
بینکوں کے منافع (سپریڈز) میں نومبرکے دوران ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پرنموریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری اعدادوشمارکے مطابق نومبر2022 کے دوران آئوٹ سٹینڈنگ ڈیپازٹس پربینکوں کے منافع کی شرح 6.35 فیصدریکارڈکی گئی جو اکتوبرکے مقابلے میں 14 بیسس پوائنٹس زیادہ ہے، اکتوبرمیں آئوٹ سٹینڈنگ ڈیپازٹس پربینکوں کے منافع کی شرح 6.21 فیصد ریکارڈکی گئی تھی۔
آئوٹ سٹینڈنگ ڈیپازٹس پرنومبرکے دوران لینڈنگ کی شرح 14.16 فیصدریکارڈکی گئی جو اکتوبرکے مقابلے میں 21 بیسس پوائنٹس زیادہ ہے، اکتوبرمیں آئوٹ سٹینڈنگ ڈیپازٹس پر لینڈنگ کی شرح13.95 فیصدریکارڈکی گئی تھی۔اسی طرح آئوٹ سٹینڈنگ ڈیپازٹس پرڈیپازٹس کی شرح نومبرمیں 7.80 فیصدریکارڈکی گئی جواکتوبرکے مقابلے میں 14 بیسس پوائنٹس اورگزشتہ سال نومبرکے مقابلے میں 397 بیسس پوائنٹس زیادہ ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں.
طالبان اپنے وعدے پورے نہیں کر رہے.وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری
پنجاب حکومت جانے کی اطلاعات کے باوجود پرویز الہٰی کی رات گئے تک مصروفیات
لندن میں مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ نے ٹی وی چینل کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔
سینما کی تاریخ کا مشکل ترین، ممکنہ طور پر جان لیوا اور مہنگا اسٹنٹ ٹام کروز پر فلمبند
سینجنٹا کا فصلوں کے بیمہ پروگرام کا کامیابی سے آغاز
بازو میں شدید درد کی شکایت، وجہ لبلبے کا سرطان قرار
اسلام آباد سے شارجہ جانیوالے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد
سٹیٹ بینک کے مطابق فریش ڈیپازٹس پرنومبرکے دوران منافع کی شرح 8.32 فیصدریکارڈکی گئی جو اکتوبرکے مقابلے میں 137 بیسس پوائنٹس اورگزشتہ سال نومبرکے مقابلے میں 349 بیسس پوائنٹس زیادہ ہے، اکتوبرمیں فریش ڈیپازٹس پرمنافع کی شرح 6.95 فیصد اورگزشتہ سال نومبرمیں 4.83 فیصد ریکارڈکی گئی تھی۔