بنوں:سابق صدرپیپلزپارٹی کوقتل کردیاگیا:بلاول بھٹوکی طرف سے شدید مذمت ،اطلاعات کے مطابق کے پی کے علاقے بنوں میں پی پی کے سابق صدربشیر رحمان برکی ایڈووکیٹ کوقتل کردیا گیا ہے ،
دوسری طرف اس حوالےسے چیئرمین پی پی بلاول بھٹونے اس واقعہ قتل کی بڑی مذمت کی ہےاورمجرموں کوکیفرکردارتک ہنچانے کا مطالبہ بھی کیا
اس حوالے سے بلاول بھٹو کہتےہیں کہ بشیر رحمان برکی ایڈووکیٹ کا قتل بربریت ہے، عوامی حقوق کے لیئے اٹھنے والی آواز کو دبانے کی کوشش ہے
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے نامعلوم افراد کے ہاتھوں پی پی پی بنوں سٹی کے سابق صدر بشیر رحمان برکی ایڈووکیٹ کے قتل کی شدید مذمت
بشیر رحمان برکی ایڈووکیٹ کا قتل بربریت ہے، عوامی حقوق کے لیئے اٹھنے والی آواز کو دبانے کی کوشش ہے: بلاول بھٹو زرداری@BBhuttoZardari
— PPP (@MediaCellPPP) June 15, 2021
ان کا کہنا تھا کہدن دیہاڑے ایک سرکردہ ایکٹوسٹ کے بیہمانہ قتل نے امن و امان کے متعلق حکومتی دعووَں کو بے نقاب کردیا ہے: حقوق کے لیئے آواز اٹھانے والوں کے لیئے پی ٹی آئی حکومت ملکی تاریخ کی بدترین حکومت ثابت ہوئی ہے:
بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر کہا کہ سلیکٹڈ حکمران وکلاء، صحافیوں، انسانی حقوق، سیاسی کارکنان و دیگر ایکٹوسٹ کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوئی ہے: بشیر رحمان ایڈووکیٹ کے قتل میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے:
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید بشیر رحمان ایڈووکیٹ کے خون سے انصاف تک پیپلز پارٹی ہر فورم پر آواز اٹھاتی رہے گی:پی پی پی چیئرمین نے بشیر رحمان ایڈووکیٹ شہید کے لواحقین سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا ہے