پریس ریلز بتار یخ 2021-03-10
04 سال قبل اغواء ہونے والے بچی کو بنوں پولیس نے افغانستان سے بحفاظت بازیاب کرواکر والدین کے حوالہ کردیا……
تفصیلات کے مطابق چار سال قبل مسماتہ گلالئ دختر رائس خان سکنہ ترخوبہ کلاں ڈومیل کو علاقہ تھانہ ٹاؤن شپ کے حدود سے ملزمان آصف ولد مومین, ملزمہ شازیہ زوجہ آصف نے بچی کو اغواءکرکے افغانستان کے علاقہ خوست میں فروخت کردیا تھا۔جس پر سابقہ ڈی پی او بنوں نے ایس پی انوسٹیگیشن ضیاء حسن کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی جس نے جدید سائنسی طریقے سے ملزمان کو ٹر یس کرکے گرفتار کرلیا اور مغوی بچی کو بحفاظت بازیاب کرواکر دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔بازیاب ہونے والی بچی کو ایس پی انوسٹیگیشن جناب ضیاء حسن نے اپنے والدین کو حوالے کردیا۔اس موقع پر مغوی بچی کے والدین نے بنوں پولیس کا شکریہ ادا کیا اور بنوں پولیس کی کارکردگی کوسراہتے ہو ئے ڈیر ساری دعائیں دی۔
ترجمان بنوں پولیس