بنوں میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنایا سیکورٹی اداروں نے ناکام

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے شہر بنوں میں سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

خیبر پختونخوا ہ کے شہر بنوں میں سیکیورٹی فورسز اور سٹی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا یا،بنوں کے ولی نور جانی خیل کے علاقے میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکورٹی اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔

سرچ آپریشن کے دوران 6 کلو وزنی بم برآمد ہوا ،جس پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا گیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر بارودی موادکو ناکارہ بنا دیا ۔

بم ڈسپوزل یونٹ کے ماہرین کے مطابق ریموٹ کنٹرول بارودی مواد کا وزن 6 کلوگرام تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے دہشت گردی کی کارروائی کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے.

چند روز قبل بھی خیبر پختونخواہ پولیس نے محرم الحرام میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا تھا،خیبرپختونخوا میں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا اور 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جن سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا۔

محرم الحرام کے موقع پر پولیس نے بنایا دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 3 دہشت گرد اسلحہ، بارود سمیت گرفتار

پشاور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،داعش کے دہشت گرد گرفتار

خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں سی ٹی ڈی نے تھانہ متنی کی حدود سے 3دہشتگردگرفتار کر لئے ہیں جن کے قبضہ سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا، پولیس کے مطابق ملزمان میں بلال، عبدالقدیر اور اختیارگل شامل ہے، گرفتار دہشت گردوں کو نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

محرم میں‌ خیبر پختونخواہ پولیس نے دہشت گردی کا تیسرا بڑا منصوبہ بنایا ناکام

Comments are closed.