پشاور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،داعش کے دہشت گرد گرفتار

0
254

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ پولیس کی بڑی کاروائی، محرم الحرام میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

خیبرپختونخوا میں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا اور 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جن سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا۔

خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں سی ٹی ڈی نے تھانہ متنی کی حدود سے 3دہشتگردگرفتار کر لئے ہیں جن کے قبضہ سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا، پولیس کے مطابق ملزمان میں بلال، عبدالقدیر اور اختیارگل شامل ہے، گرفتار دہشت گردوں کو نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس ایس پی آپریشن منصورامان کا کہنا ہے کہ گرفتاردہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے بتایا جاتا ہے، دہشت گردوں سے 4کلوبارودی مواد، ڈیٹونیٹرز، پرائماکارڈز اور نٹ بولٹ برآمد ہوئےدہشت گردوں کے قبضے سے 2نائن ایم ایم اور 30بورپستول بھی برآمد ہوئے، دہشت گرد بھتہ خوری، آئی ای ڈی اٹیک اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی خیبر پختونخواہ پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوہہ ناکام بنایا تھا،ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان کو خفیہ اطلاع ملی کہ علاقہ تھانہ شبقدر کی حدود میں چند شر پسند دہشت گردی کے بڑے منصوبے کی پلاننگ کر رہے ہیں۔ اطلاع کے فوری بعد ڈی ایس پی شبقدر فاروق زمان خان کے زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ شبقدر جوہر شید خان و دیگر افسران پر مشتمل ٹیم نے عملی اقدامات شروع کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3خطرناک دہشتگرد لقمان خان عرف حبیب ولد پیر محمد ساکن شہباز خان کورونہ شبقدر ، بخت ریان ولد بخت راج ساکن شہباز خان کورونہ شبقدر اور محمد تاج عرف تاج گل ولد سرتاج ساکن گندھاب شانی خیل حال غریب آباد شبقدر کو ایک بڑے آپریشن کے دوران گرفتار کیا۔

دہشت گردوں کو حراست میں لینے کے بعد ان کی نشاندہی پر بارودی مواد دو IEDاور تین ہینڈ گرنیڈ برآمدبرآمد کر لئے گئے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی شبقد فاروق زمان خان نے گرفتار دہشت گردوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تینوں دہشت گردوں کا تعلق کا لعدم تتظیم سے ہے۔دہشت گردلقمان اور بخت ریان کالعدم تنظیم کے کمانڈر عبداللہ عرف خان جی کے حکم پر بھتہ سے متعلق دھمکی آمیز فون کالز کرتے تھے

محرم الحرام کے موقع پر پولیس نے بنایا دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 3 دہشت گرد اسلحہ، بارود سمیت گرفتار

Leave a reply