بنوں پولیس کے 139 افسران و نوجوانوں نے جانوں کے نذرانے پیش کئے‘مقررین
جنگ میں دیگر فورسز کے ساتھ بنوں پولیس کے 139 افسران و نوجوانوں نے جانوں کے نذرانے پیش کئے‘مقررین
پشاور ۔ 04اگست(اے پی پی)بنوں میں ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر یاسر آفریدی کی ہدایت پر یوم شہدائے پولیس کی مناسبت سے ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں شہدائے پولیس کے لواحقین ، پولیس افسران و اہلکاران ، تاجر برادری، عوامی نمائندے و دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ریلی کا مقصد شہدائے پولیس کی قربانیوں کو خراج تحسین اور شہدائے کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کر نا تھا ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اٹھائے تھے جن پر شہدائے پولیس کی تصاویر آویزاں تھیں ریلی کے شرکا نعرے بازی کے ساتھ اللہ چوک کے مقام پر پہنچے جہاں پولیس کی جانب سے شہدا کیمپ اور بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں عوام الناس اور اہلکاروں نے خون کا عطیہ دیا .
جسے تھیلیسیمیا سنٹر بنوں کو عطیہ کیا گیا اس موقع پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ایس پی کینٹ مراد علی خان ، سرکل آفیسر شیر اکبر خان ، سرکل آفیسر اسد خان ، عیسکی قبیلے کے سربراہ ڈسٹرکٹ کونسلر ملک شکیل خان، تحصیل کونسلر ملک عالمزیب خان ،تاجر رہنما ڈاکٹر عبدالرءوف قریشی، ایس ایچ او صدر بین یامین خان ، انچارج ٹریفک وارڈن عبدالحنان مروت، ارشد خان ایس ایچ او سٹی ، ویلج ناظم شاہ زیب خان و دیگر مقررین نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس نے نہ ختم ہونے والی قربانیاں پیش کیں ہیں اسی کی بدولت آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں اور اس جنگ میں دیگر فورسز کیساتھ ساتھ بنوں پولیس کے 139 افسران و نوجوانوں نے جانوں کے نذرانے پیش کئے جس پر نہ صرف پولیس کو فخر ہے بلکہ یہ سرزمین بنوں کے ثبوت ہیں اور قربانیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی نے پولیس شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ پولیس کی یہ قربانیاں تاریخ کے اوراق میں سنہری حروف سے رقم کی جائے گی ۔