آرمی چیف کے وکیل فروغ نسیم کےلیے مشکلات کھڑی ہوگئیں‌

0
37

لاہور:فروغ نسیم کےلیے مشکلات کھڑی ہوگئیں‌ ،آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیس میں پاکستان بار نے فروغ نسیم کے روسٹرم پر آنے پر اعتراض اٹھا دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بار کے وائس چیئرمین امجد شاہ نے کہا کہ بار فروغ نسیم کا لائسنس معطل کر چکی ہے جس کے بعد فروغ نسیم کسی کیس کی پیروی نہیں کرسکتے ہیںَ

بیرون ملک جانے کے لئے اکاؤنٹ کی شرط لازمی قرار

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے درخواست کی سماعت کی اس موقع پر گزشتہ روز مستعفی ہونے والے وفاقی وزیر فروغ نسیم آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے وکیل کی حیثیت سے عدالت میں موجود رہے۔

ایرانی وزیرخارجہ افغان طالبان سے ملنے اچانک قطر کیوں پہنچے؟خبرنے تہلکہ مچادیا

سماعت میں چیف جسٹس کا ان سے مکالمہ بھی ہوا، جسٹس آصف سعید کھوسہ نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فروغ نسیم صاحب آپ اپنا مسئلہ حل کر کے آئیں انہوں نے مزید کہا کہ فروغ نسیم صاحب ایسا نہ ہو کہ آپ کے مختار نامے پر سارا دن گزر جائے اور آپ کے وکالت نامے چکر میں نقصان فوج کا ہو، ہم سائیڈ ایشو پر دن نہیں گزار سکتے۔

جنرل ندیم رضا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھال لیا

Leave a reply