کوئی بچ نہ پائے،بڑا فیصلہ ہو گیا،ایک اور ن لیگی رکن قومی اسمبلی کے لئے بڑی مشکل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی ہاؤسنگ سوسائٹی کیخلاف بڑا ایکشن سامنے آ گیا، قبضہ کیس میں شیخ روحیل اصغرکے نام اراضی کاانتقال خارج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی،محکمہ اینٹی کرپشن نے شیخ روحیل اصغرکے خلاف کارروائی کا آغازکردیا

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق شیخ روحیل نے ہربنس پورہ میں 201 کنال سرکاری اراضی پرقبضہ کیا، شیخ روحیل اصغر نےسرکاری اراضی پر ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی، اے سی شالیمار سے زمین کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں،

حکام کے مطابق شیخ روحیل اصغرکیخلاف مقدمہ درج کیا جائے گا،

نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں ہوا تھا تیسرا ہارٹ اٹیک ،مریم نواز نے کیا پریس کانفرنس میں انکشاف

نواز شریف کی طبیعت خراب، جیل حکام نے ایسا فیصلہ کیا کہ ن لیگی پریشان ہو گئے

واضح رہے کہ اینٹی کرپشن نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی روحیل اصغر کو طلب بھی کیا تھا، روحیل اصغر پر اثاثہ جات کی خریدو فروخت، غیر قانونی ہاوسنگ سکیم بنانے کا الزام ہے، روحیل اصغر کے خلاف 2 انکوائریاں چل رہی ہیں .

مریم نواز کا ایک اور یوٹرن، مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، مریم نواز نے کیا کہا؟

میثاق جمہوریت کرنیوالے قومی مجرم،قربانی کا بکرا بننے کو تیار ہوں، مریم نواز

واضح رہے کہ روحیل اصغر مسلم لیگ ن کے ایم این اے ہیں، اس سے قبل مسلم لیگ نے کے رہنما رانا مشہود نیب میں پیش ہوئے، حمزہ شہباز کو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے، نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے جو بیمار ہونے کے بعد لندن منتقل ہو چکے ہیں، شہباز شریف پر بھی نیب میں کیس چل رہا ہے،مریم نواز بھی ضمانت پر رہا ہیں، شاہد خاقان عباسی کو بھی نیب نے گرفتار کر لیا ہے، خواجہ آصف، احسن اقبال کے خلاف بھی انکوائریاں چل رہی ہیں

Shares: