مزید دیکھیں

مقبول

بڑا معرکہ ختم، کون بنا چیئرمین سینیٹ؟ نتائج سن کر ہر طرف مبارکبادیں

بڑا معرکہ ختم، کون بنا چیئرمین سینیٹ؟ نتائج سن کر ہر طرف مبارکبادیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ انتخابات کے لئے سینیٹ کا اجلاس ہوا،

صادق سنجرانی ایک بار پھر سینیٹ کا انتخاب جیت گئے ،یوسف رضا گیلانی کو شکست ہو گئی

پریزائڈنگ آفیسر کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ مسترد ہوئے ہیں،

نتائج کا اعلان ہونے کے بعد حکومتی اراکین نے صادق سنجرانی کے حق میں نعرے لگائے اور ڈیسک بجائے،

ایوان بالا کے چئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل مکمل ہوا جس کے بعد گنتی شروع کی گئی،سینیٹ میں موجود 98ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا‏ ،پی ڈی ایم کے یوسف رضا گیلانی اور حکومتی امیدوار صادق سنجرانی میں مقابلہ ہوا‏ جماعت اسلامی کےسینیٹر مشتاق احمد ووٹ ڈالنے نہیں آئے

عبدالغفور حیدری کو پہلا ووٹ ڈالنے کے لیے بلایا گیا ،عبدالغفور حیدری نے پہلا ووٹ کاسٹ کرلیا ،دوسرا ووٹ حافظ عبدالکریم نے کاسٹ کرلیا ،تیسرا ووٹ عابدہ محمد عظیم نے کاسٹ کیا ،عون عباس بپی نے ووٹ کاسٹ کیا آصف کرمانی نے ووٹ کاسٹ کیا مولانا عطا الرحمان نے ووٹ کاسٹ کیا بہرہ مند خان تنگی نے ووٹ کاسٹ کیااعظم نذیر تارڑ نے ووٹ کاسٹ کیا دنیش کمار ،سینیٹر دلاور خان ،دوست محمد خان ،اعجاز چودھری فیصل سبزواری نے ووٹ کاسٹ کر لیا

بلوچستان سے منتخب سینیٹر محمد عبدالقادر نے بھی ووٹ کاسٹ کر دیا‏ سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے ووٹ کاسٹ کر دیا‏،صادق سنجرانی نے بھی ووٹ کاسٹ کر دیا،حکومتی ارکان نے صادق سنجرانی کے لیے ڈیسک بجائے‏ ،سینیٹر احمد خان کا بیلٹ پیپر ضائع ہونے پرانھیں دوبارہ بیلٹ پیپردیا گیا ن لیگ کے پروفیسر ساجد میر نے ووٹ کاسٹ کرلیا پی ٹی آئی کے سیف اللہ نیازی نے ووٹ کاسٹ کرلیا پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا
,متعددسینیٹرزچیئرمین سینیٹ کاووٹ کاسٹ کرنے کے بعدایوان سے چلے گئے‏

جماعت اسلامی کے سینیٹرمشتاق احمد کا نام دومرتبہ پکارا گیا‏ ,جماعت اسلامی کے سینیٹرمشتاق احمد ووٹ ڈالنے کے لیے نہیں آئے‏ ,جماعت اسلامی نے چیئرمین کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا تھا ,

صادق سنجرانی کی طرف سے محسن عزیز پولنگ ایجنٹ مقرر تھے،مرزا آفریدی کی جانب سے ہدایت اللہ کو پولنگ ایجنٹ مقرر کیا گیا ہے،یوسف رضا گیلانی کی طرف سے فاروق ایچ نائیک پولنگ ایجنٹ مقرر ہیں، عبدالغفور حیدری کی جانب سے کامران مرتضیٰ پولنگ ایجنٹ مقرر ہیں،سینیٹ میں پریذائیڈنگ افسر کی ہدایت پر پولنگ بوتھ تبدیل کر دیا گیا،

مظفر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی اور صادق سنجرانی کے کاغذات نامنظور ہو چکے ہیں،مصدق اور مصطفیٰ نوازنے کیمرے کے معاملے پر درخواست دی ہے،سینیٹ چیئرمین کیلئےیوسف رضا گیلانی اور صادق سنجرانی کے درمیان مقابلہ ہے،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے مولانا عبدالغفور حیدری اورسینیٹرمرزا آفریدی کے درمیان مقابلہ ہے،نئے چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے کے بعد ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کروائیں گے امیدوار وں اورپولنگ ایجنٹوں کو بوتھ کا معائنہ کرنے کی اجازت ہے،بیلٹ پیپر پر نام اردومیں تحریر ہے،چیئرمین کے انتخاب کے لیے سبزرنگ کا بیلٹ پیپر ہے،بیلٹ پیپر پر نام کے سامنے بنائے گئے باکس پر مہر لگانی ہے،ہر 25ووٹ کے بعد مہر تبدیل کردی جائے گی،پولنگ بوتھ میں موبائل فون لے جانے پر پابندی ہے،

مجھے نہیں پتہ حکومت کیوں خوفزدہ ،میں شریف آدمی ہوں ، گیلانی

تحریک انصاف کے کتنے ووٹ سنجرانی کو نہیں گیلانی کو ملیں گے؟ اہم رہنما کا دعوی

سینیٹ ہال سے خفیہ کیمرے برآمد، اپوزیشن کا احتجاج، بڑا مطالبہ کر دیا

پی ٹی آئی اراکین سے قرآن پاک پر حلف، پی ٹی آئی رہنما کی تصدیق

نو منتخب اراکین سینیٹ کے حلف اٹھانے کے بعد اپوزیشن کا بھر پور احتجاج، تلخ جملوں کا تبادلہ

سینیٹ ہال سے کیمرے برآمد ہونے پر پریذائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ کا بڑا حکم

صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن لڑنے کے امیدوار نہیں رہے،اپوزیشن

سینیٹ ہال میں خفیہ کیمرے کس نے لگائے؟ شبلی فراز کے انکشاف پر سب دیکھتے رہ گئے

اراکین کا حلف، خفیہ کیمرے، اپوزیشن کا احتجاج،سینیٹ اجلاس اچانک ملتوی کر دیا گیا

ہم قومی اسمبلی میں اکثریت کے باوجود کیسے ہار گئے؟ شبلی فراز نے آج بھی سوال اٹھا دیا

چیئرمین و ڈپٹی چییرمین سینیٹ کا انتخاب، کس کس نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے؟ نام سامنے آ گئے

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے کون سی اہم شخصیت پس پردہ متحرک؟ اہم انکشاف

سینیٹ انتخابات ،کاغذات نامزدگی منظور، دباؤ ہے یا نہیں؟ ڈپٹی چیئرمین کے امیدوار کا انکشاف

سینیٹ ہال میں کیمرے کس نے لگائے؟ شیخ رشید نے سب بتا دیا

جب ہار چکے تو خفیہ کیمروں والے مستری لے آئے،مریم نواز برس پڑی

سینیٹ ہال میں کیمرے، اہم شخصیت نے سب کو طلب کر لیا، بڑا اعلان

چیئرمین سینیٹ کا انتخاب، وزیراعظم عمران خان اسوقت کہاں ہیں ؟

سینیٹ سیکورٹی انچارج کو کب تعینات کیا گیا؟ حیران کن انکشاف

دو بندے گئے اور کیمرے….پرویز خٹک بھی بول پڑے

چیئرمین و ڈپٹی چییئرمین سینیٹ کا انتخاب، پولنگ کا عمل مکمل

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan