ایک طرف سینیٹ الیکشن تودوسری طرف حکومت کا مختلف شہروں میں مارکیٹس شام 6 بجے بند کرنے کا اعلان

0
27

لاہور:ایک طرف سینیٹ الیکشن تودوسری طرف حکومت کا مختلف شہروں میں مارکیٹس شام 6 بجے بند کرنے کا اعلان،اطلاعات کے مطابق ملک میں ایک طرف سینیٹ الیکشن اس وقت اپنے آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے تو دوسری طرف کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث پنجاب حکومت نے اہم فیصلے کیے ہیں۔پنجاب کے کئی شہروں میں سخت ایس او پیز نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ لاہور، راولپنڈی، ملتان ، فیصل آباد،گجرانوالہ سرگودھا میں سخت ایس او پیز لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان شہروں میں تعلیمی ادارے ، پارکس ، ان ڈور شادی ہالز بند رہیں گے۔

ان شہروں میں مارکیٹس شام 6 بجے بند کر دی جائیں گی۔ مزار ، میلے، کھیلوں کی سرگرمیوں پر 15 دن تک پابندی ہو گی۔ ضابطہ کار ہفتہ ، اتوار کی درمیانی رات سے 15 دن تک لاگو کیے جائیں گے۔

این سی او سی کی طرف سے جاری اعدادوشمارکے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز میں ایک بار اضافہ ہوگیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید54 افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار430 ہوگئی ہےجبکہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 18 ہزار 703 ہے، اب تک کورونا کے 6 لاکھ 198 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔

Leave a reply