برآمدات کے حوالے سے پریشان کن خبر آگئی

باغی ٹی وی :پچھلے چند ماہ سے حکومتی اعدادو شمار اگرچہ برآمداد کے حوالے اچھے دیے جارہے ہیں تاہم اب اس حوالے سے بری خبر بھی ہے . فروری 2021ء میں برآمدات 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق نے اس حوالے سے اپ ڈیٹس دیتے ہوئے بتایا کہ جنوری کی نسبت فروری میں برآمدات 9 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کم رہیں۔ دسمبر 2020 کے مقابلے میں فروری میں برآمدات 32 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کم رہیں۔ نومبر 2020 کے مقابلے میں فروری میں برآمدات میں 12کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کمی ہوئی۔

رزاق کا کہنا تھا کہ کہ اکتوبر 2020 کی نسبت فروری میں برآمدات 6 کروڑ ڈالرز کم رہیں، فروری میں برآمدات مسلسل پانچویں مہینے بھی 2 ارب ڈالرز سے زائد رہیں۔ فروری میں برآمدات کا حجم 2 ارب 4 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہا۔ جنوری کی نسبت فروری میں برآمدات 4.5 فیصد کم رہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں برآمدات 4.2 فیصد بڑھیں۔ جولائی تا فروری برآمدات کا حجم 16 ارب 30 کروڑ ڈالرز رہا۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں برآمدات 15 ارب 64 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز تھیں.

اس سے قبل معاونِ خصوصی وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے ویڑن کے ثمرات مل رہے ہیں اور پاکستان کی برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جس طرح کورونا کی آفت کے دوران سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اختیار کی اس کی آج دنیا معترف ہو رہی ہے بلاول بھٹو زرداری جو بھارت کی مثالیں دیتے تھے آج اس بھارت کی معیشت زوال کا شکار ہے اور پاکستان کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے –

علی نواز اعوان نے کہا کہ ہماری اپوزیشن میٹھا میٹھا ہپ اور کڑوا کڑوا تٴْھو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جہاں ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل ہوئی وہاں شفاف جہاں سے ہار گئے وہاں دھاندلی کا شور مچاتے ہیں انہوں نے کہا کہ مریم نواز جتنا بھی شور مچا لیں عوام ان کو سمجھ چکی ہے نانی اماں کا فارمولا اب نہیں چلے گا- وزیراعظم کے معاونِ خصوصی نے کہا کہ ہم اسلام آباد کو بدلنے کا تہیہ کر چکے ہیں اور اسلام آباد کے گلی محلوں میں شہر اور گاؤں کی تفریق کیے بغیر ترقیاتی کاموں پر کام جاری ہے

Shares: