عارفوالا کے نواحی گاؤں میں شادی کی تقریب میں باراتی کی فائرنگ،فوٹیج باغی ٹی وی کو موصول پولیس نے شادی پر فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرکےملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا دوران فائرنگ ملزم کے ہاتھ سے بندوق پھسل گئی،قریب کھڑے بچے معجزاتی طور پر محفوظ رہے
گاؤں 12 ایس پی میں شادی کی تقریب میں باراتی مقصود نے ہوائی فائرنگ شروع کردی جس کی فوٹیج باغی ٹی وی کو موصول فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوران فائرنگ ملزم کے ہاتھ سے بندوق پھسل گئی،قریب کھڑے بچے معجزاتی طور پر محفوظ رہے ملزم کی فائرنگ کے باعث مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا پولیس تھانہ صدر حرکت میں آگئی اور بارات میں فائرنگ کرنیوالا ملزم مقصود احمد پولیس نے گرفتار کرلیا اور ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ رپئیٹر 12 بور معہ کارتوس برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
عارف والہ کے نواحی گاؤں میں باراتی کی فائرنگ ، بچے معجزاتی طور پر مخفوظ رہے #Pakistan #BaaghiTv #Sahiwal #128MilyarDolar #PMIK_Only_Hope@commissionerswl @Sahiwalpoliceo1 @GovtofPunjabPK pic.twitter.com/MbHs4l5W6O
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) February 25, 2021
محمد ابرار نمائندہ باغی ٹی وی عارفوالا