برازیل کے وزیر اعظم نےکرونا کو ایک اور نام دے دیا

0
33

برازیل کے وزیر اعظم نےکرونا کو ایک اور نام دے دیا
باغی ٹی وی :برازیل میں کورونا وائرس سے بیمار افراد کی تعداد دنیا میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے، ملک کے صدر نے مہلک ترین کورونا وائرس کو عام فلو کہہ کر اس کی اہمیت پر شکوک و شبہات کا اظہار کر دیا ہے، ان کی اولین ترجیح معاشی نظام بنی ہوئی ہے ۔

امریکی صدر ٹرمپ کی طرح کچھ اور سربراہان مملکت نے بھی کورونا کے بارے میں عجیب و غریب بیانات دیئے ہیں جن میں برازیلی صدر بھی شامل ہیں، ان کی اس حکمت عملی کا بھگتان اب پوری قوم بھگت رہی ہے۔

کورونا وبا سے برازیل میں 22 ہزار اموات ہوچکی ہیں جبکہ کیسز کی تعداد ساڑھے 3 لاکھ کے قریب ہے، ساو پاولو کے قبرستان نئی قبروں سے بھر چکے ہیں جبکہ اسپتالوں میں مریضوں کے لیے گنجائش ختم ہو چکی ہے۔

متعدی امراض کے مراکز میں کام کرنے والوں کا کہنا ہےکہ حکومت موثر طبی سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

حکومتی لاپروائی کے سبب اسپتالوں میں کام کرنے والوں کی صحت کو خدشات ہیں جبکہ مریضوں کی جان بچانا انتہائی دشوار ہے، ڈاکٹروں اور نرسوں کا کہنا ہے کہ جو آئی سی یو میں کام کرنے والوں پر بیت رہی ہے ، وہ صورتحال بیان سے باہر ہے۔
واضح‌ رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 54لاکھ 7 ہزار 414 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 44 ہزار 23 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 28 لاکھ 15 ہزار 429 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 44 ہزار 588 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 22 لاکھ 47 ہزار 962 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

Leave a reply