بار ش کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ کی چھت ایک بار پھر ٹپک پڑی

0
38
بار-ش-کے-باعث-اسلام-آباد-ایئرپورٹ-کی-چھت-ایک-بار-پھر-ٹپک-پڑی #Baaghi

بار ش کے باعث 105 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی چھت ایک بار پھر ٹپکنے لگی ائیرپورٹ اب ڈیم میں تبدیل ہوگیا-

باغی ٹی وی : انٹرنیشنل ڈیپارچر ایف آئی اے کاؤنٹر کے قریب چھت پرنالے کا منظر پیش کرنے لگا چھت سلینگ نیچے گرنے سے پانی ٹرمینل میں داخل ہو گیا جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا-


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر بارشوں میں پانی آبشاروں کی مانند بہنا معمول بن گیا ہے اس حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے تاحال حکمت عملی سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو آئے روز مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی بارش کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ کی چھت ٹپکنے لگی تھیں اوراسکینگ مشین گیلی ہو گئی تھی۔ اسکینگ مشین کو حفاظتی نقطہ نظر سے پلاسٹک کور چڑھا کر ڈھانپ دیا گیا تھا۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہونے والی مسلسل بارش کے نتیجے میں ایئرپورٹ کے لاؤنج میں بھی پانی پہنچ گیا تھا جس سے صورتحال مزید خراب ہوگئی تھی۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے دس جنوری کو ایئرپورٹ پر پروازوں کی تاخیر اور مسافروں کو درپیش مسائل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران کہا تھا کہ اسلام آباد ایئر پورٹ کی تعمیر جس طرح ہوئی ہے اس سے لگتا ہے کہ کسی بھی دن گر جائے گا۔

Leave a reply