پاکپتن کے نواحی علاقہ سکندرچوک میں دو دن پہلے مون سون کی پہلی بارش آنے کے بعد سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی ہیں، جس سے کاروباری حضرات اورمسافروں کو شدید پریشانی ہے مناسب نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے جب بھی بارش آتی ہے تو کئی کئی دن سڑکوں میں کھڑا پانی ندی نالوں میں تبدیل ہو جاتا ہے، مقامی MNA اورMPA الیکشن کے بعد یہاں آنا بھی گوارا نہیں کرتے ہیں، اہل علاقہ کا مقامی ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور ڈپٹی کمشنررانا شکیل اسلم سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے.

عابد علی بودلہ نمائندہ باغی ٹی وی پاکپتن

Shares: