پاکستان اورنیوزی لینڈ چوتھا ٹی20 میچ بارش کے باعث منسوخ

0
55

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کا چوتھا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا،تاہم سیریز میں پاکستان 2-1 سے برتری حاصل ہے۔ راولپنڈی میں کھیلا جانے والا پاکستان اورنیوزی لینڈکےدرمیان چوتھاٹی20 میچ ریفری نےاسٹیڈیم میں پانی جمع ہونےکےباعث میچ منسوخ کیا۔

قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے حریف ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

نیوزی لینڈ بیٹنگ

نیوزی لینڈ کی طرف سے اننگز کا آغاز ٹام لیتھم اوربوئس نے کیا، دونوں نے ابتداء میں ہی جارحانہ انداز اپنایا اور شاہین شاہ کے پہلے اوور میں 13 سکور جڑے۔ تاہم قومی کپتان بابر اعظم نے جارحانہ انداز کو کنٹرول کرنے کے لیے عماد وسیم کو باؤلنگ دی ، سپنر نے ٹام لیتھم کو پویلین بھیج دیا انہوں نے 13 رنز بنائے، 44 کے مجموعی سکور پر ول ینگ بھی چلتے بنے، سپنر نے ایک مرتبہ پھر وکٹ حاصل کی۔

تیسری وکٹ بھی قومی ٹیم کے آل راؤنڈر کے حصے میں آئی، انہوں نے ڈیرل مچل کو54 کے مجموعی سکور پر آؤٹ کیا، بیٹر محض تین رنز بنا سکے۔ چوتھی وکٹ شاہین شاہ آفریدی کے حصے میں آئی، چیڈ بوئس 38 گیندوں پر 54 سکور بنا کر پویلین لوٹے، انہوں نے 7 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

اس دوران مارک چیمپن نے رینڈورا کے ساتھ ملکر قومی باؤلرز کی خوب درگت بنائی، مارک چیمپن نے اپنے کیریئر کی پانچویں اور سیریز کی مسلسل دوسری نصف سنچری بنائی۔ مارک چیمپن اور ریندورا کی پارٹنر شپ کا اختتام حارث رؤف نے کیا، دونوں بیٹرز کے درمیان 30 گیندوں پر 56 رنز کی پارٹنر شپ بنی۔ حارث رؤف نے رویندرا کو آؤٹ کیا، بابر اعظم نے کیچ تھاما۔

اس وقت نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 18.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنا لیے ہیں، مارک چیمپن 71 رنز کی جارحانہ اننگز کے ساتھ ناٹ آؤٹ کریز پر موجود ہیں۔ جس کے بعد راولپنڈی میں شدید بارش اور ژالہ کے باعث سٹیڈیم میں پانی جمع ہونے کے سبب ریفری نےاسٹیڈیم میں پانی جمع ہونےکےباعث میچ منسوخ کردیا۔

پاکستان اورنیوزی لینڈ کی ٹیموں کےدرمیان پانچ میچز کی سیریز کا آخری میچ 24 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

پاکستانی سکواڈ

بابر اعظم (کپتان) ، محمد رضوان، فخر زمان، صائم ایوب، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، افتخار احمد، فہیم اشرف، حارث رؤف، زمان خان

نیوزی لینڈ سکواڈ

ٹام لیتھم (کپتان)، چیڈ بوئس، ول ینگ، ڈیرل مچل، مارک چیمپن، رچن رینڈورا، ایڈم ملنے، میٹ ہینری، ایش سودھی، میکونچی، شپلے

Leave a reply