محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے-
باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق کل بروز اتوار ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا تاہم اس دوران کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جب کہ بروز سوموار ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم اور شدید حبس رہے گی۔
کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود اور موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 27.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد رہا شہر میں جنوب مغرب سےچلنے والی ہواؤں کی رفتار 27 سے 36کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔
دنیا بھر کے سمندروں کو لاحق غیرمعمولی خطرات پرماہرین کا کھلا خط
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا، آج زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت خیر پور44 ، سکرنڈ میں43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب دوسری جانب جڑواں شہروں،راولپنڈی اسلام آباد میں موسلا دھاربارش ہوئی واسا نےعملے کو ہائی الرٹ کیا اور رین ایمر جنسی بھی نافذ کردی گئی ڈی ایم ڈی واسا کاکہنا تھا کہ جڑواں شہروں میں 25 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے، سیدپور میں 11 ، بوکڑہ 24 ، پی ایم ڈی 27 ،شمس آباد میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی نالہ لئی کی نگرانی کی جارہی ہےتاہم ابھی صورتحال معمول کے مطابق ہے، نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر 5 فٹ جب کہ گوالمنڈی پر پانی کا بہاؤ 4 فٹ ہے۔








