لینڈ سلائیڈنگ، برارکوٹ مظفر آباد شاہراہ بند ہونے سے خیبر پی کے سے زمینی رابطہ منقطع
برارکوٹ مظفرآباد شاہراہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہو گئی ہے جس پر خیبر پختونخوا سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ شاہرات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شدید بارش کی وجہ سے لوہارگلی کےمقام پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے. محکمہ شاہرات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بارش تھمتے ہی مٹی کے تودے ہٹانے کا کام شروع کردیا جائےگا،
واضح رہے کہ آج تیز بارش ہوئی ہے جس کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور برار کوٹ مظفر آباد شاہراہ بند ہو گئی ہے. ابھی بارش کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ شاہرات نے کہا ہے کہ جونہی بارش رکے گی برارکوٹ شاہراہ کو کلیئر کرنے کا کام شروع کر دیا جائے گا.