دہلی،بارش نے تباہی مچا دی،فوج سے مدد طلب

0
38
delhi barish

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، دہلی بارشی پانی میں گھر چکا ہے، دہلی کے مشہور لال قلعہ کے اطراف میں بھی پانی ہے، محکمۂ موسمیات کے مطابق یکم جون کو شروع ہونے والے مون سون سیزن کے دروان نئی دہلی میں اوسط سے 113 فی صد زیادہ بارش ہوئی ہے

دہلی کے لئے سیلاب کا خطرہ ابھی تک ختم نہیں ہوا، جمنا کے پانی کی سطح میں معمولی کمی ہوئی لیکن شہریوں کی مشکلات کم نہیں ہوئیں ، شدید بارشوں کے وجہ سے دہلی کے کئی علاقے زیرآب آ چکے ہیں، دہلی حکومت نے مشکل وقت میں فوج سے مدد مانگنے کا فیصلہ کیا ہے،چیف سیکرٹری کو کہہ دیا گیا ہے کہ مشکل وقت میں فوج سے مدد مانگیں، دہلی میں سپریم کورٹ کے باہر بھی پانی کھڑا ہے، لال قلعہ، یمنا بازار، کشمیری گیٹ تک بھی پانی کھڑا ہے،

دہلی میں بارش کے بعد ٹریفک مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے، ملازمین کو کہا گیا ہے کہ گھروں سے کام کریں،تعلیمی اداروں میں چھٹی کر دی گئی ہے، ٹرینیں منسوخ ہو گئی ہیں، سیلاب کا پانی سمادھی استھل تک پہنچ گیا ہے،پانی کی وجہ سے لال قلعہ کو بند کر دیا گیا ہے، دہلی آنے اور جانے والی 342 ٹرینیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ ان میں سے تقریباً 140 ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں انتظامیہ کے مطابق شہر میں سیلابی ریلے کی وجہ سے مصروف سڑکیں زیر آب آگئی ہیں جب کہ رہائشی علاقوں میں پانی داخل ہونے کے بعد ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں جس میں شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے

انتظامیہ کا کہنا ہےکہ گزشتہ روز جمنا ندی میں پانی کی سطح 208.66 میٹر تک ریکارڈ کی گئی تھی جس میں معمولی کمی آئی ہے اور اب پانی کی سطح 208.46 میٹر تک پہنچی ہے، امید ظاہر کی جارہی ہے کہ آج دوپہر تک پانی کی سطح میں مزید کمی آ سکتی ہے

بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

Leave a reply