ملک بھر میں بارش اور موسم کی خرابی کے باعث 10 ٹرینیں معطل کردی گئیں۔
باغی ٹی وی : محکمہ ریلوے کے مطابق قراقرم ایکسپریس اپ اینڈ ڈاؤن، کراچی ایکسپریس اپ اینڈ ڈاؤن، تیز گام اپ اینڈ ڈاؤن، بولان میل اپ اینڈ ڈاؤن اور پاکستان ایکسپریس اپ اینڈ ڈاؤن کو آج کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔
ٹنڈومستی اورگمبٹ کےدرمیان بارش کے باعث ریلوےٹریک پرشگاف ،ٹرینوں کی آمد ورفت متاثر
دوسری جانب کوئٹہ سے چمن اور اندرون ملک ٹرینوں کی آمدورفت تاحال معطل ہے، ٹرینوں کی آمدورفت مختلف مقامات پر ٹریک متاثر ہونےسے معطل ہوئی ہے ٹریک متاثر ہونے سے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس بھی روانہ نہیں ہوسکی۔
پاکستان ریلوے نے 24 اگست کو کراچی تا پشاور عوام ایکسپریس معطل کردی ہے کراچی سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کو دوسری گاڑیوں میں سیٹیں فراہم کی جائیں گی جو مسافر سفر نہ کرنا چاہیں وہ ٹکٹ کی مکمل رقم حاصل کرسکتے ہیں۔
بارشوں اورسیلاب نے بلوچستان کا دیگرصوبوں سےرابطہ کاٹ دیا
واضح رہے کہ قبل ازیں سکھر ڈویژن میں مسلسل 12 گھنٹے بارش کے باعث ٹنڈو مستی اور گمبٹ کے درمیان ریلوے ٹریک پر شگاف پڑ گئے تھے کراچی جانے والی ٹرینوں کو مختلف ریلوے سٹیشنوں پر روک دیا گیا ہےخیبر میل ایکسپریس کو روہڑی اسٹیشن پر روک دیا گیا تھا –