بارشوں کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیا افوس ناک ہے حکومت کو ٹھوس اقدامات اٹھانے ہونگے جمیعت علماء پاکستان (نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد )جمعیت علماء پاکستان ضلع ملتان کے سیکرٹری نشرو اشاعت عبدالوھاب قادری نے کہا ملک کی موجودہ صورتحال انتہائی خراب و حساس ہے بارشوں سے ملک میں جو نظام مفلوج ہوا ہے اور نقصانات ہوۓ ہیں کئ انسانی جانیں بھی زندگی کی بازی ہار گئ ایسے حالات میں پوری قوم کو اللہ کریم کی طرف رجو کرنا چاہیے بارش اللہ کی رحمت ہے پر زمین پر جب ظلم بڑھ جاۓ تو بارشیں رحمت نہیں زحمت بن جاتی ہیں اور یہ اللہ کی ناراض گی کا سسب ہے اور ہمارے حکمرانوں کے غلط ہونی کی حقیقی دلیل ہے افسوس کا مقام ہے کہ کراچی ڈوب چکا ہے اور پی پی والے پی ٹی آئی والے ایک دوسرے پر الظامات لگاکر عوام کے تحفظ نہیں کر رہے پیپلز پارٹی کی حکومت کراچی کی تباہی کی زمہ دار ہے تبدلی سرکار بھی مجرم ہے کراچی نے آپ کو موقع دیا اور آپ نے ان کے ساتھ ناانصافی کی حکومت اور انتظامیہ پورے ملک میں ایک جامع پالیسی ترکیب دیں جو پانی نکالنے میں فعال اور عملن کردار ادا کریں جس سے عوام میں پھیلی مایوسی دور ہو سکے ریاست ان علاقوں میں کھانے پینے اور ادویات کا انتظام بھی کریں جو آفت زدا قرار دیے گۓ ہیں عبدالوھاب قادری نے مزید کہا ایسے نازک وقت میں ملک میں امن و یکجہتی کی اشد ضرورت ہے کچھ شرپسند عناصر ملک میں آگ لگانا چاہتے ہیں مقدس ہستیوں کی گستاخی کرکے قانون ان کی سخت گرفت کرے اور قائدین اہلسنت علامہ قاری محمد زوار بہادر. مفتی اشرف آصف جلالی کو با عزت رہا کیا جاۓ حیرت ہے انصاف والوں کی حکومت میں سب سے زیادہ نا انصافی ہورہی ہے مقدس ہستیوں کا تحفظ کرنے والے گرفتار ہیں اور گستاخی کرنے والے آزاد ہیں جو انصاف کا قتل ہے (رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد )

Shares: