برطانوی بینڈ پر پاکستانی گلوکار کے گانے کی نقل کا الزام عائد
طانوی راک میوزک بینڈ کولڈ پلے کے البم کا گانا ‘ڈیڈی’ انٹرنیٹ پر خوب مقبول ہورہا ہے اس گانے کی ویڈیو میں ایک بچی کو دکھایا گیا ہے جو اپنے والد کی تلاش میں مصروف ہے اور گانے کے اختتام تک وہ اپنے والد کو ڈھونڈ لیتی ہے
اس گانے کے انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد کئی افراد برطانوی بینڈ پر یہ الزام عائد کررہے ہیں کہ انہوں نے اپنے اس گانے کی ویڈیو کی نقل پاکستانی گلوکار عبداللہ قریشی کے گانے ‘لاپتہ’ کی ویڈیو سے کی ہے یا د رہےبر طانوی راک میوزک بینڈ ‘کولڈ پلے’ نے کچھ ماہ قبل اپنے البم ‘ایوری ڈے لائف’ میں پاکستان کے نامور قوال امجد صابری کو خراج تحسین پیش کیا تھا اور اب اس البم کے ایک اور گانے پر پاکستانی گلوکار عبد اللہ قریشی کے گانے کی کاپی کا الزام بھی لگایا جارہا ہے
جہاں انٹرنیٹ پر اس گانے کی ویڈیو مقبول ہورہی ہے وہیں کولڈ پلے کے اس گانے پر یہ الزام بھی لگایا جارہا ہے کہ انہوں نے اس گانے کی موسیقی اور بول 1979 کے ایک گانے ‘مدر’ سے چرائے ہیں
جبکہ عبداللہ قریشی کے گانے’لاپتہ’ کی ویڈیو میں بھی ایک بچی اپنے والد کی تلاش میں مصروف ہوتی ہے جبکہ دلچسپ اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ دونوں گانوں کی اینیمیٹڈ ویڈیوز میں بہت سی جھلکیاں ایک جیسی ہیں اضح رہےعبداللہ قریشی کا گانا ‘لاپتہ’ گزشتہ سال 2019 میں 28 جون کو سامنے آیا تھا جبکہ کولڈ پلے کے گانے کا پریمیئر گزشتہ سال 2019 میں20 نومبر کو ہوا تھا
اس بارے میں عبداللہ قریشی کا ایک انٹر ویو میں کہنا تھا کہ میں کولڈ پلے کے گانے سنتے ہوئے بڑا ہوا ہوں اور میں کولڈ پلے کے بہت بڑا مداح ہوں انہوں نے کہا مجھے لگتا ہے کہ اگر یہ ویڈیو بنانے کا آئیڈیا کولڈ پلے کا نہیں تو اس میں پروڈکشن ہاؤس آرڈمین اینیمیشنز کی غلطی ہے جنہوں نے یہ ویڈیو بنائی
عبداللہ قریشی نے مزید کہا کہ میرا نہیں خیال ہمیں بینڈ پر الزام لگانا چاہیے میں ان کا میوزک سن چکا ہوں ان کے کئی کنسرٹس میں جاچکا ہوں،میں جانتا ہوں اس بینڈ کے ممبرز بہت ایماندار ہیں گلوکار کا مزید کہنا تھا کہ میرے لیے تو یہ بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کیوں کہ میں ان کا بہت بڑا مداح ہوں تو اگر انہوں نے واقعی میرے گانے کی ویڈیو کی نقل بھی کی تو میں بےحد خوش ہوں کہ وہ میرے کام سے متاثر ہیں
تاہم کولڈ پلے بینڈ نے اب تک اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا