بارکھان واقعہ: لاش گراں ناز کی نہیں بلکہ سولہ سترہ سالہ لڑکی کی ہے

0
70

بارکھان واقعہ: لاش گراں ناز کی نہیں بلکہ سولہ سترہ سالہ لڑکی کی ہے

بارکھان میں ہوئے تہرے قتل کے واقعے کی تحقیقات میں نیا موڑ آگیا ہے۔ بارکھان واقعے میں جاں بحق خاتون کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے، جس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق لاش سولہ سے سترہ سالہ خاتون کی ہے۔ پولیس سرجن ڈاکٹرعائشہ فیض نے معاملے میں مقتول کہی جانے والی چالیس سالہ خاتون گراں ناز کی ہلاکت تردید کردی ہے۔

عبدالرحمان کھیتران کی گرفتاری کے بعد ورثاء کی جانب سے پوسٹ مارٹم کی اجازت دی گئی تھی۔ پوسٹ مارٹم میں مذکورہ سولہ سالہ لڑکی سے زیادتی کے شواہد بھی ملے ہیں۔رپورٹ کے مطابق تشدد کے بعد خاتون کے سر پر تین گولیاں ماری گئیں، پھر شناخت چھپانے کیلئے چہرے اور سر پر تیزاب ڈالا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
خواجہ آصف کی افغانستان کے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات کی
ملتان سلطانز کاکراچی کنگزکوجیت کےلیے197رنزکاہدفمحمد رضوان کی ناقابل شکست سنچری
میری حکومت ضرور آئے گی پھر میں ان کو نہیں چھوڑوں گا:عمران خان
نائن الیون کےمتاثرین افغان بینک کےفنڈزضبط نہیں کرسکتے:امریکی عدالت کافیصلہ
آئی ایم ایف پروگرام کے بعد مزید مشکلات آئیں گی: وزیر اعظم شہباز شریف
ڈاکٹرعائشہ فیض کا کہنا ہے لاش دو سے تین دن پرانی ہے، ڈی این اے سیمپل لے کر لاہور بھیج دئے گئے ہیں۔ دوسری جانب صحافی آغا نیاز مگسی کے مطابق سانحہ بارکھان کے رد عمل میں بلوچستان کے صوبائی وزیر مواصلات سردار عبدالرحمن کھیتران کو بغیر ایف آئی آر کے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ شہید گراں ناز مری اور اس کے دو بیٹوں محمد نواز اور عبدالقادر مری کے قتل کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کی گئی ہے

Leave a reply