بیروت میں اسرائیلی ڈرون طیارے کا ہدف کیا تھا ؟

0
45

ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب بیروت کے جنوبی نواحی علاقے الضاحیہ میں دو اسرائیلی ڈرون طیاروں کے ذریعے بم باری کی منصوبہ بندی کی گئی۔ زیادہ تر معلومات میں غالب گمان ظاہر کیا گیا ہے کہ کارروائی کے اہداف میں لبنانی تنظیم حزب اللہ کا میڈیا ریلشنز کا صدر دفتر شامل تھا۔ اس حوالے سے العربیہ کو موصول ہونے والی خصوصی معلومات کے مطابق "کارروائی میں اصل نشانہ الضاحیہ کے علاقے میں حزب اللہ کے زیر انتظام ڈرون طیارے تیار کرنے والا ٹکنالوجی آپریشنز یونٹ تھا جو میڈیا ریلشنز کے صدر دفتر کے نزدیک واقع ہے”۔

معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ بیروت کے جنوبی نواحی علاقے الضاحیہ میں کارروائی سے چند گھنٹے پہلے اسرائیل نے دمشق کے مضافات میں واقع قصبے عقربا کو فضائی یلغار کا نشانہ بنایا۔ اس کارروائی میں حزب اللہ کے کے دو ارکان یاسر ظاہر اور حسن زبیب مارے گئے۔ یہ دونوں حزب اللہ کے ٹکنالوجی آپریشنز یونٹ کی ٹیم میں شامل تھے۔

Leave a reply