ایڈمنسٹریٹر کراچی و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے جمعہ کے روز ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز پارکنگ ٹرمینل کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی ملیر بھی بیرسٹر مرتضی وہاب کے ہمراہ تھے ،ڈپٹی کمشنر ملیر اور متعلقہ حکام نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو بریفنگ دی، ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز پارکنگ ٹرمینل کے اندورنی حصے میں ٹینکرز، ڈرائیورز اور ٹرمینل میں آنے والوں کے لئے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا اور موقع پر بہتری کے احکامات جاری کئے،انہوں نے ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز پارکنگ ٹرمینل کو دوبارہ مکمل فعال کرنے کی ہدایات بھی دیں،ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ آئل ٹینکرز کی وجہ سے شہر بھر میں سڑکوں پرٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے اور ٹریفک جام کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے ، ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز پارکنگ ٹرمینل کے فعال ہونے سے شہر میں ٹریفک کے نظام میں بہتری آئے گی، ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے آئل ٹینکرز ڈرائیورز سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کے حل کے لئے احکامات بھی جاری کئے۔
دریں اثناء ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب سے سینئرڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹس بلدیہ عظمی کراچی بشیر صدیقی نے ملاقات کی، اس موقع پر شہر میں تجاوزات کے مختلف مسائل پر گفتگو ہوئی، سینئرڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹس نے ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو شہر کے مختلف علاقوں میںغیرقانونی تجاوزات کے خلاف اقدامات اور خالی کرائی گئی جگہوں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

بیرسٹر مرتضی وہاب کاذوالفقار آباد آئل ٹینکرز پارکنگ ٹرمینل کا دورہ
Shares: