ترجمان سندھ حکومت بیرسٹرمرتضی وہاب کی سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں پریس کانفرنس وزیراعظم پاکستان حقائق سے دور رہتے ہیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کا استحصال کیاہے۔مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں ہیں وزیراعظم نوٹس لینے سے آگے کا کام کریں۔ہم عوام کا مسئلہ میڈیا کے سامنے رکھتے ہیں فروری میں مہنگائی کی شرح 8اشارعیہ 7 فیصد رہی۔ماہرین کاکہنا ہے کہ اگلے ماہ مہنگائی کی شرح 9 فیصد پرآجاے گی۔ اگرمہنگائی کنٹرولڈہے تو فائدہ چند اے ٹی ایمز کوکیوں ہورہاہے؟ وفاقی حکومت اگر اپنے اہداف مکمل کررہی ہے کہ 80.2بلین کیوں سندھ حکومت کو منتقل نہیں کیے کپتان کہتے ہیں کہ ملکی معیشت صحیح سمت میں جارہی ہے۔ بھارت نے تین کروڑ لوگوںں کو ویکسینیٹ کر لیا ہے .عمران خان کی حکومت کی جانب سے ابھی تک ایک ویکسین بھی نہیں خریدی گئی مدینہ کی ریاست کا یہ حال ہے جو ویکسین آرہی ہیں وہ چین مدد کردیا ہے کبھی کوئی اور پی ٹی آئی اورمہنگائی یہ دونوں چیزیں ایک لگتی ہیں .پی ٹی آئی مہنگائی یہ لفظ ان پر اچھا لگتا ہے آپ نے لوگوں کو بیروز گار کیا اور اب وہ احساس سینٹر آکر کھانا کھاتے ہیں۔