برسات میں موٹر وے پر حادثات سے کیسے بچیں، جانیے باغی سپیشل رپورٹ‌

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، ٹریفک قوانین اور سفر کو محفوظ بنانے کے متعلق باغی ٹی وی نے اپنی تازہ رپورٹ‌ میں ڈی ایس پی موٹر وے سے بات کر کے عوام کو آگاہی دی ہے ، اس سلسلے میں رپورٹر فائض‌چغتائی نے بات کرتےہوئے ڈی ایس پی موٹر وے سے پوچھا کہ موٹروے کو سفر کے لیے محفوظ‌سمجھا جاتا ہے جبکہ بارش کے موسم میں موٹر وے پر حادثات بڑھ جاتے ہیں. اس کی کیا وجہ ہے ،
اس سلسلےمیں بتاتے ہوئے ٹریفک پولیس آفیسر نے کہا کہ بارش میں ایک تو حد نگاہ کم ہو جاتی ہے ، جس وجہ سے سپیڈ‌میں جاتے ہوئے سامنے کوئی چیز نظر نہیں‌آتی اور جب بہت قریب جاکر بریک لگتی ہے تو تب گاڑی الٹ جاتی ہے یا وہ دوسری گاڑی میں جا لگتی ہے .
اسی طرح گاڑی کے وائپر ٹھیک سے نہیں‌کام کرتے جس وجہ سے ڈرائیونگ کے دوران سامنے صحیح‌سے نظر نہیں‌آتا، اس لیے بارش میں سپیڈ‌ کم کرنا چاہیے . اپنے وائپرز کو چالو رکھنا چاہیے ، حفاظتی اقدامات کرنے چاہیں.
انہوں‌بتایا کہ سب سے بنیادی وجہ ان حادثات کی حد سے زیادہ سپیڈ‌ہے . زیادہ سپیڈ‌میں‌گاڑی کنٹرول نہیں‌ ہوتی اور بارش میں سلپ بھی ہو جاتی ہے . انہوں مزید کہا کہ بارش اور خراب موسم میں HTV کا داخلہ بند کردی اجاتا ہے . تا کہ حادثات کم سے کم ہوں

روزبروز بڑھتی ٹریفک کے ساتھ ٹریفک حادثات کی شرح بھی خطرناک حد تک اضافہ ہو تا جارہا ہے ۔ اس صورتحال میں ہمیں ٹریفک حادثات کی وجوہات کا جائزہ لینا چاہئے اور حکومتی سطح پر ٹریفک حادثات کی شرع میں کمی کے لئے کئے گئے اقدامات میں معاونت کرنا چاہئے، تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔ ٹریفک حادثات کی بڑی وجوہات میں تیزی رفتاری، غیر محتاط ڈرائیونگ، سڑکوں کی خستہ حالی،گاڑی میں خرابی،اوورلوڈنگ ، ون وے کی خلاف وزری، اورٹیکنگ، اشارہ توڑنا، غیر تربیت یافتہ ڈرائیورز ، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال ، نو عمری میں بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ، بریک کا فیل ہوجانا اور زائد مدت ٹائر وں کا استعمال شامل ہے۔لیکن ان میں سب سے اہم وجہ سڑک استعمال کرنے والے کا جلدباز روّیہ ہے۔

80 سے 90 فیصد ٹریفک حادثات غیر محتاط رویے کی وجہ سے رونماء ہوتے ہیں ، مگر ہم اپنے رویوں میں تبدیلی لانے کے لئے قطعاً تیارنہیں، اور یہ ہی ٹریفک کے مسائل اور حادثات کی بنیادی وجہ ہے۔جب تک ہم اپنے رویوں کو درست نہیں کریں گے اس وقت ٹریفک حادثات میں کمی نہیں آسکتی۔ جبکہ ٹریفک حادثات اور مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے یہ دلچسپ پہلو سامنے آیا ہے کہ گاڑیوں کے لیے موٹر ائیزڈ وہیکلز کے قوانین موجود ہیں لیکن آہستہ چلنے والی گاڑیاں مثلاً گدھا و بیل گاڑی یا پیدل چلنے والوں کے لئے کوئی قانون سازی نہیں ہے،

اس وجہ سے روڈ استعمال کرنے والے یہ لوگ قانون سے نہ صرف بالا تر ہیں بلکہ بڑے پیمانے پر ہونے والے ٹریفک حادثات کی مین وجہ بھی ہیں، ان لوگوں کو تربیت دینے کی شدید ضرورت ہے ، تاکہ ان کو روڈ استعمال کرنے سے متعلق آگاہی حاصل ہوسکے ۔ جبکہ نو عمر افراد اپنے پرجوش روئیے کی وجہ سے ٹریفک قوانین کی پاسداری نہیں کرتے اور ٹریفک علامات کے سائن ، اور اصولوں کو نظر انداز کردیتے ہیں، بلکہ اکثر نوجوانوں تربیت یافتہ ہی نہیں ہوتے ، اور ان میں موجود میں تیز رفتار گاڑی چلانے کا جنون بے شمار حادثات کا باعث بنتاہے

Shares: