محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا-
با غی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختو نخوا اورشمال مشرقی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ،اسلام آباد میں دن میں موسم گرم اور خشک رہے گا،لاہور، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں ہلکی بارش کا امکان ہے-
جوکر نے چارسدہ میں کنسرٹ کیا مگر سیلاب متاثرین تک نہیں گئے ،شازیہ مری
محکمہ موسمیات کے مطابق چترا ل، دیر سوات اور کرم میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے،گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش کا امکان ہے-
دوسری جانب این ڈی ایم اے نے سیلاب اور بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے تازہ اعدادو شمار جاری کئے ہیں –
این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 10افراد جاں بحق ہوئے ،ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 569 ہوگئی-
انجلینا جولی پاکستان پہنچ گئیں، سیلاب سے متاثرہ دادو کا دورہ
این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے 9 لاکھ 98 ہزار 407 مویشی ہلاک ہوئے،ملک بھرمیں بارشوں اور سیلاب سے 20 لاکھ 9 ہزار 794 گھروں کو نقصان پہنچا، پنجاب 191،آزاد کشمیر 48 اور گلگت بلتستان میں 22افراد جاں بحق ہوئے-
این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ 701،بلوچستان 300،خیبرپختونخوا میں 306 افراد جاں بحق ہوئے ،بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک 12 ہزار 860 افراد زخمی ہوئے-