محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا-
باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختو نخوا، کشمیر، پنجاب اور گلگت بلتستان میں مزید بارش کا امکان ہے اسلام آباد میں تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع ہے ،میانوالی، خوشاب،سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین اور جھنگ مزید بارش کا امکان ہے-
منچھرجھیل پر کٹ،پانی کا دباؤ کم نہ ہو سکا،مزید دو کٹ لگانے کا فیصلہ
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،فیصل آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،خطہ پوٹھو ہار ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ،گجرات اورشیخوپورہ میں بارش متوقع ہے-
محکمہ موسمیات کے مطابق وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے بونیر، باجوڑ ، مہمند، خیبر، پشاور، مردان، صوابی ،نوشہرہ ، کرم اور کوہاٹ میں بارش متوقع ہے جبکہ دیر، سوات،کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ میں بارش کا امکان ہے-
دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنت اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے سیلاب اور بارشوں کے باعث نقصانات کے تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں 3 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار 329 افراد بارشوں سے متاثر ہوئے،ملک بھر میں سیلا ب سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 314 ہو گئی ہے-
این ڈ ی ایم اے کے مطابق ملک بھرمیں بارشوں اور سیلا ب سے مزید 24 افراد جاں بحق ہوئے ،بارشوں اور سیلا ب سے سندھ میں مزید 19 افراد جاں بحق ہوئے،خیبر ختونخوا میں بارشوں اور سیلا ب سےمزید3 افراد جاں بحق ہوئے ،بارشوں اور سیلا ب سے سندھ میں 511 افراد جاں بحق ہوئے-
ڈینگی بخار: کراچی کے اسپتال متاثرہ مریضوں سے اسپتال بھر گئے
این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 24گھنٹے کےدوران سیلا ب سے ایک ہلاکت ہوئی ، خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلا ب سے 289 افراد جاں بحق ہوئے،بلوچستان 260 اور پنجاب میں 189 افراد سیلاب سے جاںبحق ہوئے،سیلاب اور بارش کے باعث گلگت بلتستان 22 اورآزاد کشمیر میں 42 افرادجاں بحق ہوئے ہیں-
این ڈ ی ایم اے کے مطابق ملک بھرمیں بارشوں اور سیلا ب سے 115افرادزخمی ہوئے،ملک بھر میں اب تک زخمى ہونے والوں کی تعداد 12 ہزار 703 ہو گئی ،ملک بھر میں 5ہزار735 کلو میٹر سڑک بارشوں اور سيلاب سے متاثر ہوئے،ملک بھر میں 7 لاکھ 50 ہزار 405 مویشیوں کو نقصان پہنچا،ملک بھر میں 80 اضلاع بارشوں اور سیلاب سے تاحال متاثرہیں-
جبکہ نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر(این ایف آر سی سی ) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رات گئے سیلاب سے مزید 25 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 12 بچے شامل ہیں یوں جون سے لے کر اب تک ہلاکتوں کی کُل تعداد ایک ہزار 290 ہوگئی ہے۔
دوسری جانب ٹھٹھہ میں دریائے سندھ سے 5 لاکھ 70 ھزار کیوسک سے زائد سیلابی ریلہ گزر رہا ہے،دریائے سندھ میں پانی کے بہاو میں تیزی کے باعث درجنوں گاوں زیر آب آ گئے،محفوظ مقامات پر نقل مکانی کرنے والے افراد کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں-
لاہور: سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری
ہالہ میں دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ پانی کےدباؤ کےباعث بند کےپشتےکمزورہوگئے ہیں ، سیکھاٹ اور کھنڈو کے مقام پر حفاظتی بند میں دراڑیں،تیز ہوا سے بند کو کٹاؤ کا سلسلہ جاری ہے، سعیدآباد ، ہالہ پرانا اور بھانوٹ کے مقام پر بھی بند کی پشتیں کمزور ،کٹاؤ جاری ہے-