بارشوں کے باعث شہر قائد کے عوام ایک امتحان سےگزررہے ہیں، شبلی فراز

بارشوں کے باعث شہر قائد کے عوام ایک امتحان سےگزررہے ہیں، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بارشوں کے باعث شہر قائد کے عوام ایک امتحان سےگزررہے ہیں۔

باغی ٹی وی : وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پوری قوم کی ہمدردیاں شہر قائد کے عوام کے ساتھ ہیں۔ وفاقی حکومت اور اس سے منسلک اداروں کی جانب سے صوبائی حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بارشوں کے باعث شہر قائد کے عوام ایک امتحان سےگزررہے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پوری قوم کی ہمدردیاں شہر قائد کے عوام کے ساتھ ہیں۔ وفاقی حکومت اور اس سے منسلک اداروں کی جانب سے صوبائی حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔

واضح رہےکہ کراچی میں حالیہ بارشوں سے انفرا اسٹرکچر تباہ ہوگیا، گورنر ہاؤس رینجرز ہیڈ کوارٹرز کے قریب سڑک دھنس گئی، ٹریلر پھنس گیا ، کورنگی انڈسٹریل ایریا، جام صادق پل اور کازوے پر ٹریفک جام ہوگئی، کے پی ٹی انٹرچینج اور قیوم آباد میں بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون سیزن کے آج سے ساتویں سپیل کی بھی پیش گوئی کر دی۔ موسم کی خبر دینے والوں نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ شہر قائد میں اب تک اگست کی بارش کا 89 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے.

Comments are closed.