ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی
باغی ٹی وی :آج شام سے مغربی ہواوں کا ایک نیا لیکن طاقتور سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گا جو ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا اور چند دن تک ملک میں موجود رہے گا جسکے نتیجے میں وقفے وقفے سے اسکے زیر اثر پاکستان کے شمالی ، وسطی ، مغربی اور جنوبی علاقوں میں بارش ہو گی
بارشوں کا دورانیہ 20 نومبر رات تا 24 نومبر صبح
#خیبرپختونخواہ
مالاکنڈ، چترال، دیر، کالام، سوات، مالم جبہ اور فاٹا کے بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان اور دیگر میدانی علاقوں پشاور،مردان ، چارسدہ ، صوابی ، غورغشتی، ہری پور، ایبٹ آباد ، ہزارہ ، گلیات، بنوں ، کوہاٹ ، ٹانک ، وزیرستان میں کہیں کہیں بارش /ژالہ باری متوقع ہے؛
ہزارہ ڈویژن میں گلیات ، بابو سر ٹاپ ، ناران، کاغان کے پہاڑوں پر شدید برفباری ہونےکا امکان ہے.
#پنجاب
پنجاب کے شمالی اور بالائی علاقوں ملکہ کوہسار مری، راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک ، جہلم ، چکوال ، کلر کہار ، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور جبکہ جنوبی پنجاب میں ملتان ، جھنگ ،بھکر ، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ ، فورٹ منرو، تونسہ، لیہ ، راجن پور ، رحیم یار خان میں مختلف مقامات پر بارش متوقع ہے۔
#ملکہ_کوہسار #مری میں اس دوران ہلکی #برفباری ہو سکتی ہے ۔۔( امکانات % 65 فیصد )
جبکہ #گلیات میں 90 ٪ امکانات… انشاءاللہ
#کشمیر
کشمیر میں اکثر مقامات پر بارش اور بلند پہاڑوں پر برف باری ہوگی جسکے باعث میدانی اور بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔
#سندھ
کشمور ، شکارپور ، سکھر ، نوابشاہ ، دادو ، میرپور خاص اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان موجود رہے گا۔
#بلوچستان
صوبہ کے مغربی، وسطی اور شمال مشرقی علاقوں میں کہیں کہیں بارش اور کوئٹہ، خضدار ، نوشکی، لسبیلہ ،لورالائی، کوہلو ، زیارت ، میختر ، پنجگور ، آواران ،گوادر ، جیوانی اور پسنی سمیت ساحلی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش/ژالہ باری کا امکان ہے۔
موسلادھار بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ۔
بلوچستان میں #کوئٹہ، #زیارت ، #چمن سمیت تمام بلند پہاڑوں پراچھی برفباری کا امکان اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے 6 سے 8 درجے کم رہیں گے ۔
#گلگت_بلتستان
گلگت بلتستان کے اکثر علاقوں میں 20 نومبر سے 30 نومبر کے دوران ، استور، سکردو، گلگت، ہنزہ، سوست، دیوسائی ،خنجراب کے پہاڑوں پر اکثر مقامات پر برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں اچھی بارشوں کا امکان ہے.
20 نومبر سے 27 نومبر کے دوران خطہ #پوٹوھار اور شمالی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم کی صورتحال غیر یقینی رہے گی اور دن کے درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے جبکہ رات کے درجہ حرارت معمول کے مطابق رہنے کا امکان
#سموگ سے متاثرہ علاقوں میں بارش ہونے کے باعث صورتحال عارضی طور پر بہتر ہو سکتی ہے اور اگلے چند دن سندھ کے میدانی علاقوں سمیت جنوبی و شمالی پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کی شدت میں اضافہ متوقع ہے ۔
اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ خیر کی بارش ہو اور ہم سب کو اپنی امان میں رکھے ۔
—————————————————————-
( یہ پیشگوئی انتہائی احتیاط اور موسمی تبدیلیوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے بنائی گئی ہے جس میں تبدیلی کے امکانات ہر وقت موجود رہتے ہیں کیونکہ ہم موسم کو کنٹرول نہیں کر سکتے ہیں اور وہی ہوتا ہے جو اللہ کے حکم سے ہوتا ہے ہم صرف اپنے محدود علم کے مطابق پیشگوئی کر سکتے ہیں)