برطانیہ میں کورونا کی دوسری لہر،مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ

برطانیہ میں کورونا کی دوسری لہر،مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ
باغی ٹی وی :برطانیہ میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا۔ جس کے بعد حکومت نے ملک بھر میں دوسرا لاک ڈاؤن لگا دیا۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 21 ہزار 915 مریضوں کا اضافہ ہوا جبکہ مزید 326 اموات ہوئیں۔برطانیہ میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔برطانیہ میں کورونا مریضوں میں خطرناک حد تک اضافے کے بعد حکومت برطانیہ نے 4 ہفتوں کا دوسرا لاک ڈاؤن لگا دیا۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ برطانیہ میں دوسرے لاک ڈاوَن کا نفاذ 2 دسمبر تک ہو گا اس دوران لوگ غیرضروری سفرسے اجتناب کریں۔

Comments are closed.