برطانیہ کی معیشت میں ریکارڈ کساد بازاری
برطانیہ کی معیشت میں ریکارڈ کساد بازاری
باغی ٹی وی :برطانیہ کی معیشت میں سب سے بڑی کساد بازاری’ ریکارڈکی گئی ہے. کرونا کے بعد معاشی طور پر جو حالات جار ہے ہیں اس کے بعد معیشت میں بہت خسارہ آیا ہے. دفتر برائے قومی شماریات (او این ایس) نے اعدادوشمار جاری کیے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ 11 سالوں میں پہلی مرتبہ برطانیہ کی معیشت کساد بازاری میں داخل ہوئی ہے ، جس کا براہ راست تعلق COVID-19 وبائی بیماری اور اس کے بعد لاک ڈاؤن سے ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ ان ممالک میںشامل ہے جہاں کرونا کی وجہ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں . دنیا میں کورونا وائرس کے باعث 7 لاکھ 46 ہزار 246 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 5 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ صحت یاب افراد کی تعداد ایک کروڑ 34 لاکھ 57 ہزار 923 ہے۔
امریکہ میں کورونا وائرس سے 53 لاکھ 5 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 876 اموات ہوئی ہیں۔ امریکہ کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ 67 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
برازیل میں 31 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں۔ برازیل میں کورونا سے مزید 177 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور مجموعی تعداد ایک لاکھ تین ہزار سے زائد ہوگئی ہے
کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 2 کروڑ 5 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد متاثر