برطانیہ میں چہل قدمی کے دوران مجھے ہراساں کیا گیا ارمینا خان کا انکشاف
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ارمینا خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں برطانیہ میں ہراسگی کا نشانہ بنا گیا ہے۔
باغی ٹی وی : اس ضمن میں اداکارہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ستوری شئیر کی جس میں ارمینا خان نے کہا کہ عورتوں کو ہراساں کرنا ایک عالمی مسئلہ ہے۔
ارمینا خان نے اپنی سٹوری میں انکشاف کیا کہ ’میں مانچسٹر میں چہل قدمی کیلئے نکلی تو مجھے ہراساں کیا گیا۔
اداکارہ نے لکھا کہ ’ناصرف مجھے بلکہ میرے آگے چہل قدمی کرنے والی دیگر خواتین کو بھی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ کینیڈا میں پیدا ہونے والی پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں پرورش پائی اور اب ان کی مستقل رہائش بھی وہیں ہے۔
برطانیہ میں رہائش کی وجہ سے وہ وہاں سماجی مسائل سمیت ہر طرح کی عوامی خدمات کے لیے متحرک دکھائی دیتی ہیں، وہ جہاں سوشل میڈیا پر برطانیہ کے اندرونی سماجی مسائل پر بات کرتی رہتی ہیں، وہیں وہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسائل کو بھی اپنا موضوع بناتی ہیں۔
برطانیہ میں عوامی خدمات کے عوض میں ہی انہیں اور ان کے شوہر فیصل خان کو برطانوی ریاست انگلینڈ کی کاؤنٹی لنکاشائر کے ٹاؤن برنلے کے میئر نے ایوارڈ سے نوازا تھا-