شہباز شریف کے خلاف کرپشن کے سلسلے میں برطانیہ میں بھی تحقیقات ہوں گی۔

اخبار میل آن لائن کے مطابق برطانوی شہری آفتاب محمود نے شہبازشریف کے لیے لاکھوں پاونڈز کی مبینہ منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا جس کے بعد یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے اثاثے کیسے بڑھ رہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ برطانیہ نے 2005 کے زلزلہ متاثرین کے لیے پنجاب حکومت کے اکاونٹ میں 50 کروڑ پاونڈز جمع کرائے تھے لیکن شہباز شریف نے اس میں لاکھوں پاونڈز کی کرپشن کی۔

شہبازشریف کا نیا سکینڈل، زلزلہ متاثرین کی امداد کھاتے رہے ،برطانوی اخبار

برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں کرپشن سے چرائے گئے لاکھوں پاونڈز برمنگھم منتقل کیے گئے جہاں سے رقم شہبازشریف کے برطانوی بینک اکاونٹس میں منتقل ہوئی

واضح رہے کہ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کی جانیوالی رقم میں DFID سے لی گئی امداد کا حصہ شامل ہے۔

رپورٹ کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پیسہ شہباز شریف کی اہلیہ، بچوں اور داماد کو منتقل ہوا، شہبازشریف کے داماد کو متاثرین کیلئے 10 لاکھ پاؤنڈز دیئے گئے تھے۔ سابق سیکریٹری آئی ڈی ایف ڈی کا کہنا ہے کہ امداد کا منی لانڈرنگ میں استعمال انتہائی تشویشناک ہے۔ دوسری جانب شہباز شریف فیملی نے ان الزامات کی تردید کر دی۔

Shares: