برطانیہ نے ایران سے تیل بردار جہاز کو آزاد کرنے کا پھر مطالبہ کر دیا

برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ ڈومینک راب کا کہنا ہے کہ خلیج کی سیکورٹی سے متعلق یورپی یونین کے زیر قیادت منصوبے کو امریکا کی حمایت حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ نے برطانی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "ہم تہران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ برطانوی پرچم بردار جہاز کو آزاد کر دے .. تیل بردار جہازوں کا کوئی تبادلہ نہیں ہو گا .. ایران پر لازم ہے کہ بین الاقوامی قانون کا احترام کرے”۔

ڈومینک راب کے مطابق یہ بارٹر کی کسی نوعیت کا معاملہ نہیں بلکہ اس کا تعلق بین الاقوامی قانون اور ضابطوں کی پاسداری سے اور ہمار اصرار بھی اسی بات پر ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے 19 جولائی کو اعلان کیا تھا کہ اس نے آبنائے ہرمز عبور کرنے والے ایک برطانوی تیل بردار بحری جہاز "اسٹینا امپیرو” کو پکڑ لیا ہے۔ پاسداران انقلاب کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ تیل بردار جہاز کو بین الاقوامی سمندری قانون کے عدم احترام کی وجہ سے تحویل میں لیا گیا۔

Comments are closed.